NationalPosted at: Sep 11 2019 1:33PM برخاست آئی ٹی افسر کی گرفتاری پر روک کے خلاف سی بی آئی سپریم کورٹ پہنچی
نئی دہلی، 11 ستمبر (یواین آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے برخاست انکم ٹیکس افسر ایس کے شریواستو کی گرفتاری پر روک کے خلاف بدھ کو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
سی بی آئی نے اڑیسہ ہائی کورٹ کی جانب سے شریواستو کی گرفتاری پر روک کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
سی بی آئی کی جانب سے جسٹس این وی رمن کی صدارت والی بنچ کے سامنے کیس خاص طور سے ذکر کیا گیا اور فوری سماعت کی درخواست کی گئی۔
عدالت نے کہا کہ وہ عرضی پر غور کرے گی۔
سی بی آئی نے انکم ٹیکس افسر کے گھر چھاپے کے دوران 2.5 کروڑ روپے کے زیورات، 16 لاکھ روپے کی نقدی اور 10 لاکھ روپے کی گھڑیاں برآمد کی تھی۔ اس کے بعد انہیں برخاست کر دیا گیا تھا۔
یواین آئی،اظ