image
Tuesday, Feb 25 2020 | Time 02:12 Hrs(IST)
National

چدمبرم آئی این ایکس میڈیا معاملے میں ضمانت کےلئے ہائی کورٹ پہنچے

چدمبرم آئی این ایکس میڈیا معاملے میں ضمانت کےلئے ہائی کورٹ پہنچے

نئی دہلی،11ستمبر(یواین آئی)کانگریس کے سینئرلیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی معاملے میں ضمانت کےلئے دہلی ہائی کورٹ میں بدھ کو عرضی دائر کی۔
مسٹرچدمبرم فی الحال اس معاملے میں 14دن کی عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی)نے یہ معاملہ درج کیا ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی آئی این ایکس معاملے میں مسٹر چدمبرم پر منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیاہے۔
سابق مرکزی وزیر نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے پانچ ستمبر کے اس حکم کوبھی چیلنج کیاہے جس میں انہیں 19ستمبر تک عدالتی حراست میں بھیجا گیا۔
دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سابق مرکزی وزیر کی عبوری ضمانت خاارج کردی تھی۔اس کے بعد سی بی آئی نے 21اگست کو مسٹرچدمبرم کو گرفتار کرکے 22اگست کو راؤز ایونیو میں واقع سی بی آئی کے خصوصی جج اجے کمار کہار کی عدالت میں پیش کیاتھا۔پہلے انہیں 26اگست تک سی بی آئی کی حراست میں بھیجا گیاتھا۔بعد میں سی بی آئی حراست کی مدت کو کئی بار بڑھایا گیا اور پانچ ستمبر کو انہیں 14دن کےلئے عدالتی حراست میں بھیج دیاگیا۔
آئی این ایکس میڈیا معاملہ305کروڑ روپے کا ہے۔مسٹر چدمبرم پر الزام ہے کہ 2007 میں جب وہ ترقی پسند اتحاد حکومت میں وزیر خزانہ تھے،305کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی حاصل کرنے کے لئے آئی این ایکس گروپ کو غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے بورڈ کی منظوری دئےجانے میں مبینہ طورپر بے ضابطگی برتی گئی۔
سی بی آئی نے 15مئی 2017 کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی جبکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ سال منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیاتھا۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
تاج محل ہند کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ: ٹرمپ

تاج محل ہند کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ: ٹرمپ

آگرہ:24 فروری(یواین آئی)تاج محل کی خوبصورتی پر فدا ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ ہے ہندوستان کے دو روزہ دورے کے تحت پیر کو آگرہ پہنچے مسٹر ٹرمپ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک گھنٹہ تاج محل کے احاطے میں گذارا۔

...مزید دیکھیں
21ویں صدی میں دنیا میں امن، ترقی، سیکورٹی میں ہندستان۔امریکہ موثرکردار ادا کریں گے

21ویں صدی میں دنیا میں امن، ترقی، سیکورٹی میں ہندستان۔امریکہ موثرکردار ادا کریں گے

نئی دہلی/آگرہ/ احمد آباد، 24فروری (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی نے ہندستان اور امریکہ کو ’قدرتی شراکت دار‘ قرار دیتے ہوئے پیر کو کہا دونوں ملک بحراکلاہل ہند علاقہ میں طاقت کے توازن کے قیام اور دہشت گردی کو شکست دینے تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ 21ویں صدی میں پوری دنیا میں امن، ترقی اور سلامتی میں ایک موثر کردار ادا کریں گے۔

...مزید دیکھیں
نائب صدر جمہوریہ نے تحقیق و ترقی کے لئے ہمہ جہت حکمت عملی کی ضرورت کو اجاگر کیا

نائب صدر جمہوریہ نے تحقیق و ترقی کے لئے ہمہ جہت حکمت عملی کی ضرورت کو اجاگر کیا

نئی دہلی،24؍فروری (یواین آئی) نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ان ملکوں کیخلاف جو دہشت گردی کی مدد کر رہے ہیں اور اسے شہ رہے ہیں،سخت کارروائی کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کریں۔

...مزید دیکھیں
شاہین باغ سے متعلق مذاکرات کاروں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی

شاہین باغ سے متعلق مذاکرات کاروں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی

نئی دہلی ، 24 فروری (یو این آئی) شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں جاری تحریک کو چیلینج کرنے والی درخواستوں کے بارے میں اس معاملے میں ثالثی کرنے والے مذاکرات کاروں نے پیر کو ایک مہر بند لفافے میں سپریم کورٹ کو اپنی رپورٹ پیش کی۔

...مزید دیکھیں
جب تک یہ قانون واپس نہیں ہوگاہم خاموش بیٹھنے والے نہیں۔ مولانا سید ارشدمدنی کا اعلان

جب تک یہ قانون واپس نہیں ہوگاہم خاموش بیٹھنے والے نہیں۔ مولانا سید ارشدمدنی کا اعلان

نئی دہلی 24/فروری (یو این آئی) مذہب کی بنیادپر تفریق کرنے والے قانون سی اے اے، این آرسی اور این پی آرکی موجودہ شکل کو ہم مستردکرتے ہیں، ہمیں ایسا کوئی قانون منظور نہیں جو آئین کی بنیادکے منافی اورشہریوں کے حقوق کو سلب کرنے والا ہو۔

...مزید دیکھیں
سونیاکی دہلی میں امن قائم رکھنے کی اپیل

سونیاکی دہلی میں امن قائم رکھنے کی اپیل

نئی دہلی، 24فروری (یوا ین آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پیر کو دہلی کے عوام سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے اور ملک کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے والی فرقہ پرست طاقتوں کے غلط منصوبوں کو ناکام بنانے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
دہلی کے نو میٹرو اسٹیشن بند، ٹریفک پر بھی اثر

دہلی کے نو میٹرو اسٹیشن بند، ٹریفک پر بھی اثر

نئی دہلی، 24فروری (یوا ین آئی) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف اور حمایت پر شمال مشرقی ضلع میں ہوئے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر پیر کی شام دہلی میں نو میٹرو اسٹیشن بند کردیئے گئے جبکہ اس کی وجہ سے مختلف مقامات پر روڈ ٹریفک بھی متاثر ہوا۔

...مزید دیکھیں

تاج محل ہند کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ: ٹرمپ

24 Feb 2020 | 10:59 PM

آگرہ،24 فروری(یواین آئی)تاج محل کی خوبصورتی پر فدا ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ ہے ہندوستان کے دو روزہ دورے کے تحت پیر کو آگرہ پہنچے مسٹر ٹرمپ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک گھنٹہ تاج محل کے احاطے میں گذارا۔مسٹر ٹرمپ بیوی ملینیا کا ہاتھ تھامے گائڈ سے انمول ورثے کے بارے میں معلومات حاصل کررہے تھے وہیں ان کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا اپنے شوہر جیریڈ کشر نر کے ساتھ تاج کی خوبصورتی کو دزدیدہ نگاہوں سے دیکھ رہی تھے۔اس درمیان انہوں نے اپنے فون سے کئی فوٹوز بھی لئے۔

دلی کو بنائیں گے مثالی فٹ بال ریاست: شاجي

24 Nov 2019 | 6:19 PM

نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی ) دہلی سوکر ایسوسی ایشن (ڈی ایس اے ) کے صدر شاجي پربھاكرن نے اس عہدے پر اپنے دو سال پورے کر لئے ہیں اور وہ دلی کو مثالی فٹ بال ریاست بنانے کے مقصد کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

image