image
Tuesday, Feb 25 2020 | Time 01:33 Hrs(IST)
National

ڈاکٹر مشرا وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری اور مسٹر سنہا مشیرمقررہوئے

ڈاکٹر مشرا وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری اور مسٹر سنہا  مشیرمقررہوئے

نئی دہلی،11ستمبر(یواین آئی)وزیراعظم کے اڈیشنل پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا کو وزیراعظم کا پرنسپل سکریٹری اور سابق کابینہ سکریٹری پی کے سنہا کو وزیراعظم کا چیف ایڈوائزر مقرر کیاگیا ہے۔
مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ان دونوں عہدوں پر تقرری کو آج منظوری دے دی اور ان کی تقرری آج یعنی بدھ سے ہی مؤثر ہوگی۔
ڈاکٹر مشرا ابھی وزیراعظم کے اڈیشنل پرنسپل سکریٹری کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے اور انہیں مسٹر نرپیندر مشرا کی سبکدوشی کے بعد پرنسپل سکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
مسٹر پی کے سنہا گزشتہ مہینے کابینہ سکریٹری کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے جس کے بعد انہیں وزیراعظم کے دفتر میں ’اسپیشل ورک افسر‘ مقرر کیاگیاتھا۔اب انہیں وزیراعظم کا چیف ایڈوائزر مقرر کیاگیاہے۔
ان دونوں افسروں کی ملازمت کی مدت وزیراعظم نریندرمودی کے دفتر تک یا اگلے حکم تک جاری رہےگی۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
تاج محل ہند کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ: ٹرمپ

تاج محل ہند کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ: ٹرمپ

آگرہ:24 فروری(یواین آئی)تاج محل کی خوبصورتی پر فدا ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ ہے ہندوستان کے دو روزہ دورے کے تحت پیر کو آگرہ پہنچے مسٹر ٹرمپ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک گھنٹہ تاج محل کے احاطے میں گذارا۔

...مزید دیکھیں
21ویں صدی میں دنیا میں امن، ترقی، سیکورٹی میں ہندستان۔امریکہ موثرکردار ادا کریں گے

21ویں صدی میں دنیا میں امن، ترقی، سیکورٹی میں ہندستان۔امریکہ موثرکردار ادا کریں گے

نئی دہلی/آگرہ/ احمد آباد، 24فروری (یو این آئی) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی نے ہندستان اور امریکہ کو ’قدرتی شراکت دار‘ قرار دیتے ہوئے پیر کو کہا دونوں ملک بحراکلاہل ہند علاقہ میں طاقت کے توازن کے قیام اور دہشت گردی کو شکست دینے تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ 21ویں صدی میں پوری دنیا میں امن، ترقی اور سلامتی میں ایک موثر کردار ادا کریں گے۔

...مزید دیکھیں
نائب صدر جمہوریہ نے تحقیق و ترقی کے لئے ہمہ جہت حکمت عملی کی ضرورت کو اجاگر کیا

نائب صدر جمہوریہ نے تحقیق و ترقی کے لئے ہمہ جہت حکمت عملی کی ضرورت کو اجاگر کیا

نئی دہلی،24؍فروری (یواین آئی) نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ان ملکوں کیخلاف جو دہشت گردی کی مدد کر رہے ہیں اور اسے شہ رہے ہیں،سخت کارروائی کیلئے ایک ساتھ مل کر کام کریں۔

...مزید دیکھیں
شاہین باغ سے متعلق مذاکرات کاروں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی

شاہین باغ سے متعلق مذاکرات کاروں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی

نئی دہلی ، 24 فروری (یو این آئی) شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں جاری تحریک کو چیلینج کرنے والی درخواستوں کے بارے میں اس معاملے میں ثالثی کرنے والے مذاکرات کاروں نے پیر کو ایک مہر بند لفافے میں سپریم کورٹ کو اپنی رپورٹ پیش کی۔

...مزید دیکھیں
جب تک یہ قانون واپس نہیں ہوگاہم خاموش بیٹھنے والے نہیں۔ مولانا سید ارشدمدنی کا اعلان

جب تک یہ قانون واپس نہیں ہوگاہم خاموش بیٹھنے والے نہیں۔ مولانا سید ارشدمدنی کا اعلان

نئی دہلی 24/فروری (یو این آئی) مذہب کی بنیادپر تفریق کرنے والے قانون سی اے اے، این آرسی اور این پی آرکی موجودہ شکل کو ہم مستردکرتے ہیں، ہمیں ایسا کوئی قانون منظور نہیں جو آئین کی بنیادکے منافی اورشہریوں کے حقوق کو سلب کرنے والا ہو۔

...مزید دیکھیں
سونیاکی دہلی میں امن قائم رکھنے کی اپیل

سونیاکی دہلی میں امن قائم رکھنے کی اپیل

نئی دہلی، 24فروری (یوا ین آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پیر کو دہلی کے عوام سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے اور ملک کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے والی فرقہ پرست طاقتوں کے غلط منصوبوں کو ناکام بنانے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
دہلی کے نو میٹرو اسٹیشن بند، ٹریفک پر بھی اثر

دہلی کے نو میٹرو اسٹیشن بند، ٹریفک پر بھی اثر

نئی دہلی، 24فروری (یوا ین آئی) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف اور حمایت پر شمال مشرقی ضلع میں ہوئے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر پیر کی شام دہلی میں نو میٹرو اسٹیشن بند کردیئے گئے جبکہ اس کی وجہ سے مختلف مقامات پر روڈ ٹریفک بھی متاثر ہوا۔

...مزید دیکھیں

تاج محل ہند کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ: ٹرمپ

24 Feb 2020 | 10:59 PM

آگرہ،24 فروری(یواین آئی)تاج محل کی خوبصورتی پر فدا ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ ہے ہندوستان کے دو روزہ دورے کے تحت پیر کو آگرہ پہنچے مسٹر ٹرمپ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک گھنٹہ تاج محل کے احاطے میں گذارا۔مسٹر ٹرمپ بیوی ملینیا کا ہاتھ تھامے گائڈ سے انمول ورثے کے بارے میں معلومات حاصل کررہے تھے وہیں ان کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا اپنے شوہر جیریڈ کشر نر کے ساتھ تاج کی خوبصورتی کو دزدیدہ نگاہوں سے دیکھ رہی تھے۔اس درمیان انہوں نے اپنے فون سے کئی فوٹوز بھی لئے۔

دلی کو بنائیں گے مثالی فٹ بال ریاست: شاجي

24 Nov 2019 | 6:19 PM

نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی ) دہلی سوکر ایسوسی ایشن (ڈی ایس اے ) کے صدر شاجي پربھاكرن نے اس عہدے پر اپنے دو سال پورے کر لئے ہیں اور وہ دلی کو مثالی فٹ بال ریاست بنانے کے مقصد کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

image