NationalPosted at: Sep 11 2019 6:54PM کجریوال نے لوگوں کو اونم کی مبارکباد پیش کی
نئی دہلی، 11 ستمبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اونم کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مسٹر کیجریوال نے ٹوئیٹر پر لکھا ، ’’اونم کی بہت بہت مبارکباد ، اونم کا تہوار سب کے لئے خوشیاں لائے‘‘۔
اونم کاشتکاری سے وابستہ کیرالا کا سالانہ تہوار ہے ۔
پرانی روایات کے مطابق یہ تہوار مہاراجہ مہابالی کے اونم کے موقع پر کیرالہ آمد پر ان کے استقبال کے لئے بھی منایا جاتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔