image
Wednesday, Aug 12 2020 | Time 08:47 Hrs(IST)
  • امریکہ: ٹیکساس میں کورونا کیسز 5 لاکھ سے متجاوز
  • بیروت میں ہوئے دھماکے کی ہو گی مکمل جانچ : صدر
  • برازیل میں کوروناوائرس سے 103،026 افراد ہلاک
  • لاس اینجلس میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے پانچ افراد زخمی
  • یونائٹیڈ نیوازآف انڈیا۔اردو س سروس،9۔ رفیع مارگ، نئی دہلی کی جانب سے تمام سبسکرائبرز کو صبح کا سلام۔
  • ہند۔ میانمار۔ تھائی لینڈ قومی شاہراہ پروجیکٹ کے تحت پل کی تعمیر کو سپریم کورٹ کی ہری جھنڈی
National

عبداللہ کی رہائی کےلیے وائیکو نے دائر کی حبس بیجا کی عذر داری

عبداللہ کی رہائی کےلیے وائیکو نے دائر کی حبس بیجا کی  عذر داری

نئی دہلی ،11ستمبر(یواین آئی)ایم ڈی ایم کے کے سربراہ اور راجیہ سبھا کے رکن وائیکونے نیشنل کانفرنس کے سربراہ اورجموں کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کو رہاکرنے کے لیے سپریم کورٹ میں حبس بے جا کی عذرداری دائر کی ہے ۔
وائیکو نے اپنی عرضی میں دعوی کیاہے کہ مسٹر عبداللہ کو15ستمبر کو تمل ناڈو کے سابق وزیراعلی سی این انا دورئی کے یوم پیدائش کی تقریب میں شامل ہونا تھا ،لیکن گزشتہ پانچ اگست سے ہی ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے ۔
انھوں نے مسٹر عبداللہ کو اصالتا عدالت میں پیش کرنے کی مرکز کو ہدایت دینےکی عدالت سے درخواست کی ہے ۔
مسٹروائیکونے کہاہے کہ مسٹر عبداللہ کو حراست میں رکھاگیاہے ،مرکزی حکومت انھیں رہاکرے تاکہ وہ پروگرام میں شرکت کرسکیں ۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کی دفعہ 370کو ختم کرنے کے بعد سے وہاں اہم پارٹیوں کے لیڈروں کو نظربند رکھاگیاہے ،ان میں مسٹر عبداللہ بھی شامل ہیں ۔
یواین آئی۔ایف اے

خاص خبریں
بیروت میں ہوئے دھماکے کی ہو گی مکمل  جانچ : صدر

بیروت میں ہوئے دھماکے کی ہو گی مکمل جانچ : صدر

بیروت، 12 اگست (ژنہوا) لبنان کے صدر مائیکل عون نے کہا ہے کہ ملک کے دارالحکومت بیروت میں کچھ دن پہلے ہو ئے دھماکہ کی مکمل جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
برازیل میں کوروناوائرس  سے 103،026 افراد ہلاک

برازیل میں کوروناوائرس سے 103،026 افراد ہلاک

برازیلیا،12 اگست (ژنہوا) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ 19) سے 1274 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اس ملک میں مہلک وائرس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 103،026 ہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ: ٹیکساس میں کورونا کیسز 5 لاکھ سے متجاوز

امریکہ: ٹیکساس میں کورونا کیسز 5 لاکھ سے متجاوز

ہیوسٹن،12 اگست (ژنہوا) امریکی ریاست ٹیکساس میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

...مزید دیکھیں
کورونا متاثرین کی رابطے آنے والے افراد کا جلد ٹیسٹ کریں: مودی

کورونا متاثرین کی رابطے آنے والے افراد کا جلد ٹیسٹ کریں: مودی

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاستوں میں شامل بہار، گجرات، اترپردیش، مغربی بنگال اور تلنگانہ میں سیمپل کا ٹیسٹ بڑھانے پر زور دیتے ہوئے اس وبا سے لڑنے کے لیے کورونا متاثر شخص کے رابطے میں آنے والے افراد پر زور دیتے ہوئے اس وبا سے لڑنے کے لیے متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے والے افراد کی جلد از جلد ٹیسٹ کرانے کا نیا ضابطہ دیا۔

...مزید دیکھیں
آٹھ ہزار کروڑ سے زائد کے دفاعی سودے کی منظوری

آٹھ ہزار کروڑ سے زائد کے دفاعی سودے کی منظوری

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) حکومت نے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے آج مسلح افواج کے لئے آٹھ ہزار کروڑ روپے سے زائد کے دفاعی سودے کی منظوری دی۔

...مزید دیکھیں
راجستھان میں صلح بی جے پی کے منھ پر طمانچہ: کانگریس

راجستھان میں صلح بی جے پی کے منھ پر طمانچہ: کانگریس

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) کانگریس نے راجستھان یونٹ میں کئی دنوں سے جاری تنازعہ کے سلجھنے پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پارٹی اعلیٰ کمان کے ’سب کوساتھ لے کر چلنے‘ کی پالیسی کا نتیجہ بتایا کہ اور کہا کہ یہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کرارا جواب ہے کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کے روز یہاں جاری بیان میں کہا کہ کانگریس کے ریاستی رہنماؤں کے درمیان جاری تنازعہ سے مسلسل بحران بڑھ رہا تھا لیکن کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے سب کو ساتھ لے کر چلنے اور پارٹی میں ہر کسی کے جذبات کی قدر کرنے کی پالیسی کے سبب یہ تنازعہ ختم ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں کورونا معاملے میں پھر اضافہ،شفایابی شرح میں کمی

دہلی میں کورونا معاملے میں پھر اضافہ،شفایابی شرح میں کمی

نئی دہلی 11اگست(یواین آئی)دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے 1257 نئے معاملے سامنے آنے اور اس کے مقابلے میں محض 727 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے وبا کے تعلق سے تشویش بڑھ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

اسٹورٹ براڈ پر ان کے والد کرس براڈ نے لگایا جرمانہ

11 Aug 2020 | 10:11 PM

دبئی ، 11 اگست (یو این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری کرس براڈ نےاپنے بیٹے اور انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ پر پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی وکٹ گرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے ،یہ پہلا موقع ہے جب کسی کھلاڑی پر اس کے والد نے جرمانہ عائد کیا ہے ۔

سو رقاصوں کی امداد کے لئے آگے آئیں کیٹرینہ کیف

سو رقاصوں کی امداد کے لئے آگے آئیں کیٹرینہ کیف

11 Aug 2020 | 7:04 PM

ممبئی ، 11 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف نے 100 رقاصوں کی مدد کے لئے آگے آتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی ہے کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف عام لوگ بلکہ فلم انڈسٹری کے لوگ بھی پریشان ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران کئی فنکار اور یومیہ اجرت پانے والے ورکرس کو بھی بیروزگاری کا سامنا کرنا پڑا ہے حالانکہ شوٹنگ شروع ہوگئی ہے لیکن پھر بھی ان لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے یا چند ہی افراد کے پاس کام ہے ، ایسے میں انڈسٹری کے لوگوں کی گزربسر مشکل ہوگئی ہے۔ کٹرینہ نے ان کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔

مشہور شاعر راحت اندوری کا انتقال

مشہور شاعر راحت اندوری کا انتقال

11 Aug 2020 | 10:17 PM

اندور، 11 اگست (یو این آئی) معروف شاعر راحت اندوری کا کورونا سے متاثر ہونے کے بعد آج یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا وہ 70 برس کے تھے۔ راحت اندوری کے انتقال کی تصدیق یہاں مسٹر اروند انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (سیمس) نے کی ہے سیمس کے ترجمان نے بتایا کہ مسٹر راحت اندوری کو کافی سنگین حالت میں علاج کے لئے سنیچر کی شب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آج علاج کے دوران انہیں تین بار دل کا دورہ پڑا تھا۔ اس دوران دوپہر تقریباً ساڑھے چار بجے انہوں نے دم توڑ دیا۔

براڈ اور ووکس نے ونڈیز کو 287 کے اسکور پر روکا

19 Jul 2020 | 11:45 PM

مانچسٹر، 19 جولائی (یو این آئي) انگلینڈ کے تیز بولروں اسٹوارٹ براڈ اور کریس ووکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اتوار کے روز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر بولڈآؤٹ کردیا۔

image