NationalPosted at: Sep 15 2019 11:41PM وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے ایسٹ گوداوری میں کشتی کے پلٹ جانے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا
نئی دہلی،15ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے ایسٹ گوداوری میں ایک کشتی کے پلٹ جانے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ‘‘مجھے آندھرا پردیش کے ایسٹ گوداوری میں ایک کشتی کے پلٹ جانے پر بہت دکھ ہوا ہے۔ میں غمزدہ کنبوں کے غم میں شریک ہوں۔ فی الحال جائے حادثہ پر بچاؤ کی کارروائی جاری ہے۔ ’’
یو این آئی۔ ظ ا