NationalPosted at: Oct 10 2019 12:35PM بی جےپی نے ممتا بینرجی پر نشانہ لگایا
نئی دہلی،10اکتوبر(یواین آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)نے مغربی بنگال میں امن و قانون کی ابتر حالت کے سلسلے میں ریاست کی وزیراعلی ممتابینرجی پر جمعرات کو نشانہ لگایا گیا۔
بی جےپی لیڈر کیلاش وجے ورگئے نے ٹویٹ کیا،’’یہ کیا ہورہا ہے ’دیدی‘آپ کے راج میں؟‘‘۔
مسٹر وجے ورگئے نے مشردآباد میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کارکن پرکاش پال،ان کی حاملہ بیوی اور ان کے آٹھ سالہ بچے کے مبینہ بےرحمی سے قتل کئے جانے کے سلسلے میں یہ الزام لگایا ہے۔
بی جےپی لیڈر نے کہا،’’اس سے برا اور کیا ہوسکتا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حکومت والی ریاست میں امن و قانون کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے۔‘‘
رپورٹس کے مطابق ،آر ایس ایس کارکن اور اس کا کنبہ مرشد آباد کے جیا گنج علاقے میں رہتا تھا۔کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے ان کو قتل کردیاتھا۔پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیق جاری ہے۔بی جےپی اور آر ایس ایس نے واقعہ کی مخالفت میں جمعرات کو مرشد آباد میں احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔