NationalPosted at: Oct 10 2019 5:52PM سینسکس 38ہزار سے نیچے گرا
ممبئی‘ 10 اکتوبر (یواین آئی) بینکنگ اور مالیاتی شعبے میں فروخت کے دباو میں بی ای ایس کا 30شیئروں والا سینسکس انڈکس جمعرات کو 38ہزارپوائنٹ سے نیچے آگیا۔
گذشتہ روز تقریباً646 پوائنٹ کے اضافہ کے ساتھ بند ہونے کے بعد سینسکس پرآج شروع سے ہی دباو رہا اور وہ 297.55 پوائنٹ یعنی 0.78 فیصد ٹوٹ کر 37880.40 پوائنٹ پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکس چنج کا نفٹی بھی 78.75 پوائنٹ یعنی 0.70 فیصد گر کر 11234.55 پوائنٹ پر رہا۔
بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں کے ساتھ ہی ریالٹی ’میٹل اور آٹو سیکٹر نے بازار پر سب سے زیادہ دباو بنایا۔ بی ایس ای میں بینکنگ گروپ کا عدد اعشاریہ ڈھائی فیصد سے زیادہ اور ریاٹی اور مالیاتی گروپ میں دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ میں رہا۔
ریلائنس انڈسٹریز گروپ کی ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے ریلائنس جیو کی کالنگ پر چارج لگانے کے فیصلے سے اس سیکٹر حریف کمپنی بھارتی ایر ٹیل کے شیئر آج پانچ فیصد سے زیادہ چڑھے جب کہ یہ بی ایس ای میں پونے چار فیصد مضبوط ہوا۔
یو این آئی ج ا