NationalPosted at: Oct 10 2019 7:15PM آئی یو سی کے سلسلے میں 10ہزار جیو صارفین کی آن لائن عرضی
نئی دہلی،10اکتوبر(یو این آئی) انٹرکنیکٹ یو زِج چارج (آئی یو سی)کے سلسلے میں ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان برپا ہونے والے ہنگامے میں صارفین بھی کود پڑے ہیں انہوں نے اسے صارفین پر بوجھ قرار دیتے ہوئے ٹیلی کام ریگولیٹری سوسائٹی آف انڈیا (ٹرائے)سے اسے جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا ہےمکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے آئی سی یو مسئلے پر ٹرائے کے ڈُھلمُل موقف کا حوالہ دیتے ہوئے بدھ کے روز دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے کے لیے چھ پیسے فی منٹ کا چارج لگانے کا اعلان کیا۔ کمپنی کے اعلان کے بعد جیو کے صارف اپنے اوپر پڑنے والے بوجھ کو دیکھتے ہوئے کمپنی کی حمایت میں اتر آئے ہیں اور ٹرائے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد ازجلد اس کا حل نکالے۔
جاری....یو این آئی، ایم اے۔