NationalPosted at: Oct 10 2019 6:11PM ہندوستان منگولیا کو 23.6کروڑ ڈالر کا قرض دے گا
نئی دہلی‘ 10اکتوبر (یو این آئی)ہندوستان پیٹروکیمکل ریفائنری پروجیکٹ کے لئے منگولیا کو 23.6کروڑ ڈالر کا قرض دیگا اور اس سلسلے میں ہندوستان کے ایگزم بینک اور منگولیا حکومت کے درمیان ایک معاہدہ پردستخط ہوئے ہیںایگزم بینک نے آج یہاں جاری بیان میں بتایا کہ منگولیا کے دارلحکومت ایلان بتور میں اس سلسلے میں بدھ کو ایک معاہدہ ہوا۔ جس پر تیل اور پٹرولیم کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں ایگزم بینک کے مینیجنگ ڈائریکٹر سروج کھونٹیا اور منگولیا کے وزیر خزانہ چھمید خوریل باتر نے دستخط کئےاس موقع پر منگولیا میں ہندوستان کے سفیر مہندر پرتاپ سنگھ اور منگولیا کے ہندوستان میں سفیر گین بولڈ گوچنگ بھی موجود تھے۔ یہ منگولیا کی پہلی کروڈ آئل ریفائنری ہے۔ منگولیا کے جنوب دونگوئی صوبہ میں قائم کی جانے والی اس ریفائنری سے سالانہ 1.5 ایم ایم ٹی پی اے خام تیل کو صاف کیا جاسکے گا او راس کے شروع ہوجانے کے بعد منگولیا کے تیل کی درآمدات میں کمی آنے کا امکان ہے۔
یو این آئی ج ا