image
Monday, Oct 21 2019 | Time 02:46 Hrs(IST)
National

داراشکوہ ہمارے تہذیبی، سماجی، علمی، فکری اور ثقافتی ورثے کے امین تھے: پروفیسر اخترالواسع

داراشکوہ ہمارے تہذیبی، سماجی، علمی، فکری اور ثقافتی ورثے کے امین تھے: پروفیسر اخترالواسع

نئی دہلی: 10 اکتوبر (یو این آئی) داراشکوہ نے جن بنیادوں کو استوار کیا اور جن قدروں کا اشتراک کیا وہ غیرمعمولی تھیں دارا شکوہ وہ پہلا شخص تھا جس نے مناظرے اور مجادلے کے دور میں مکالمے کی شروعات کی ان خیالات کا اظہارمولانا آزاد یونیورسٹی کے صدر اور معروف اسلامی اسکالر پروفیسر اخترالواسع نے قومی اردو کونسل کے ذریعے منعقدہ قومی سمینار ’محمد داراشکوہ:حیات و خدمات‘ کے دوسرے دن ایک سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کیاپروفیسر نے مزید کہا کہ داراشکوہ ہمارے تہذیبی، سماجی، علمی، فکری اور ثقافتی ورثے کے امین تھے۔ داراشکوہ نے اپنی کتاب ’سفینۃ الاولیاء‘ میں بہترین ریسرچ میتھوڈولوجی اختیار کی تھی۔ہمیں داراشکوہ کے بارے میں جو مثبت چیزیں ہیں انھیں ضرور اپنانا چاہیے اور منظرعام پر لانا چاہیے۔
انھوں نے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ داراشکوہ کو ہم نے بھلا دیا تھا اور قومی اردو کونسل نے اس بھولے ہوئے شہزادے کی ہمیں یاد دلائی ہے۔انھوں نے ڈاکٹر شیخ عقیل احمد کو قومی اردو کونسل میں بطور ڈائرکٹر ایک سال مکمل ہونے پر بھی مبارکباد دی۔
اس سیشن میں ڈاکٹر مشتاق احمد تجاروی، پروفیسر اخلاق احمد آہن، پروفیسر علیم اشرف جائسی اور پروفیسر عبدالقادر جعفری نے اپنے مقالے پیش کیے۔ اس سیشن کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد کاظم نے انجام دیے۔ اس سیشن سے قبل پلینری سیشن میں شام سے تشریف لائے اَمر حسن نے داراشکوہ کی علمی خدمات پر مقالہ پیش کیا۔ انھوں نے اپنے مقالے میں بتایا کہ داراشکوہ نے اسلام اور ہندو مذہب کے درمیان اتحاد کے نکات تلاش کیے۔داراشکوہ فلسفہ وحدۃ الوجود سے متاثر تھا۔ اس سیشن کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر عطاء اللہ خان سنجری نے مقالے پر اظہار خیال کیا، ساتھ ہی مقالے سے الگ ہٹ کر انھوں نے اردو حلقے سے اردو وِکی پیڈیا ڈیولپ کرنے اور وِکی پیڈیا پر اردو کے مواد کو زیادہ سے زیادہ اَپ لوڈ کرنے پر زورد یا۔اس سیشن کی نظامت ڈاکٹر شاذیہ عمیر نے کی۔
چوتھے سیشن کی صدارت پروفیسر سید حسن عباس نے کی جس میں پروفیسر عراق رضا زیدی اور ڈاکٹر محشر کمال نے اپنے مقالے پیش کیے۔ نظامت کے فرائض معین شاداب نے انجام دیے۔ اس موقعے پر پروفیسر سید حسن عباس نے داراشکوہ پر سمینار کو وقت کی ایک اہم ضرورت بتایا اور قومی اردو کونسل کے اس اقدام کی ستائش کی۔پانچویں سیشن کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن نے کی۔ جس میں پدم شری ڈاکٹر ناہید عابدی، پروفیسر محمد حبیب نے پرمغز مقالے پیش کیے۔اس سیشن کی نظامت محترمہ غزالہ فاطمہ نے کی۔
آخر میں قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے تمام مندوبین اور شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دو روزہ کانفرنس سے داراشکوہ کے تعلق سے معاشرے میں ایک مثبت پیغام جائے گا۔
یو این آئی ج ا

خاص خبریں
فلپائن میں صدر جمہوریۂ ہند نے ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

فلپائن میں صدر جمہوریۂ ہند نے ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

نئی دہلی،20 اکتوبر(یو این آئی) صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج( 20 اکتوبر 2019) منیلا میں فلپائن میں ہندوستان کے سفیر جناب جے دیپ مجمدار کے ذریعے دیئے گئے ہندوستانی برادری کے استقبالیے میں شرکت کی۔

...مزید دیکھیں
ٹیکنالوجی جوڑتی ہے، توڑتی نہیں: مودی

ٹیکنالوجی جوڑتی ہے، توڑتی نہیں: مودی

نئی دہلی،20 اکتوبر(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ٹیکنالوجی کا جذبہ اور دستیابی کے درمیان پل کا کام کرتی ہے ۔

...مزید دیکھیں
جنرل راوت نے کہاجنگ بندی کی خلاف ورزی کے مرتکب  6سے 10پاکستانی فوجی ہلاک

جنرل راوت نے کہاجنگ بندی کی خلاف ورزی کے مرتکب 6سے 10پاکستانی فوجی ہلاک

نئی دہلی ،20اکتوبر(یواین آئی)فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے اتوار کو اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستانی فوجیوں کی طرف سے جموں کشمیر کے تنگدھر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں ہندستانی فوج کی کارروائی میں 6سے 10پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے اور انکے تین کیمپ بھی تباہ ہوگئےفوجی سربراہ نے صحافیوں سے کہا،’’ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ سرحدی علاقہ میں دہشت گرد کیمپوں کے نزدیک آرہے ہیں ۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں پاکستانی فائرنگ سے  دو فوجی شہید، ایک شہری مارا گیا

کشمیر میں پاکستانی فائرنگ سے دو فوجی شہید، ایک شہری مارا گیا

سرینگر، 20 اکتوبر ( یواین آئی) پاکستانی افواج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے جموں و کشمیر کے کپواڑہ اور بارہمولہ ضلع میں فائرنگ کی جس سے دو فوجی شہید ہو گئے جبکہ ایک شہری مارا گیا اور دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کی جانب سے فراہم کردہ مواقع کا فائدہ اٹھائیں: کووند

ہندوستان کی جانب سے فراہم کردہ مواقع کا فائدہ اٹھائیں: کووند

منیلا،20(یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ ہندوستان اور فلپائن کے درمیان دہائیوں سے گہرے دوستانہ تعلقات رہے ہیں انہوں نے فلپائن میں رہنے والے ہندوستانی کمیونٹی کے افراد سے ہندوستان کی جانب سے دیے جانے والے اختراعی اور تحقیق کے مواقع کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہےانہوں نے فلپائن میں ہندوستان کے سفیر جے دیپ مجومدار کی جانب سے اتوار کو منعقد استقبالیہ پروگرام میں ہندوستانی کمیونٹی کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’گذشتہ کچھ برسوں میں ٖغیرمقیم ہندوستانیوں کی تعداد میں تعجب خیز انداز میں اضافہ ہواہے‘۔

...مزید دیکھیں
آئی یوسی پرٹرائی کا کنسلٹیشن پیپروزیراعظم کے خوابوں کو چکناچور کردے گا:جیو

آئی یوسی پرٹرائی کا کنسلٹیشن پیپروزیراعظم کے خوابوں کو چکناچور کردے گا:جیو

نئی دہلی ،20اکتوبر(یواین آئی) مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی )کے انٹرکنکٹ یوزیج چارج (آئی یوسی )کنسلٹیشن پیپر کو من مانا،ٹکنالوجی اور غریب مخالف بتاتے ہوئے کہاکہ یہ وزیراعظم نریندرمودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے خوابوں کو چکناچورکردے گاجیونے اتوار کو کہاکہ آئی یوسی کو ختم کرنے کی حد کے ساتھ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ من مانی ،ٹکنالوجی مخالف ،قانون کے لحاظ سے کمزور ،غیر مناسب اور غریپ مخالف ہے ۔

...مزید دیکھیں
مسلمانوں کو لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کی میڈیکل تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت: نجمہ اختر

مسلمانوں کو لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کی میڈیکل تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت: نجمہ اختر

نئی دہلی،20اکتوبر (یوا ین آئی) مسلم لڑکیوں کی طبی تعلیم پر زور دیتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ مسلمانوں کو لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کی میڈیکل تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے یہ بات آج یہاں ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹر س کے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت خطاب کرتے ہوئے کہی’طبی پیشہ کی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرنا‘کے تھیم پر منعقدہ سالانہ کانفرنس میں ڈاکٹر نجمہ اختر نے کہاکہ مسلم ڈاکٹرس کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے اور اس سے زیادہ خوشی مسلم لڑکی ڈاکٹر س کو دیکھ ہورہی ہے۔

...مزید دیکھیں

تاریخ رقم کرنے کے ارادے سے گھر میں جیت کے ساتھ آغاز کرنا چاہے گا بنگلور

20 Oct 2019 | 7:32 PM

بنگلور، 20 اکتوبر (یو این آئی) ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کا موجودہ چمپئن بنگلور ایف سی پیر کو اپنے گھریلو میدان شريكاتراوا اسٹیڈیم میں لیگ کے چھٹے سیزن کا اپنا پہلا میچ نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے خلاف کھیلے گی۔

ڈی دی ایل جے کے 24سال پورے

20 Oct 2019 | 12:42 PM

ممبئی،20اکتوبر(یواین آئی)مشہور ادکارہ کاجول نے اپنی سپرہٹ فلم’دل والے دہلہنیا لے جائیں گے‘ کی ریلیز کے 24سال پورے ہونے پر اس فلم کا ایک مشہور سین دوبارہ پیش کیا ہے۔

image