NationalPosted at: Oct 10 2019 6:22PM آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس ٹیکنیکل وِنگ اور یونانی میڈیکل آفیسرز وِنگ کی تشکیل
نئی دہلی، 10 اکتوبر(یو این آئی)آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے حکو متی سطح پر کام کرنے والے یونانی میڈیکل آفیسرز کے مسائل اور حل کو مدنظر رکھتے ہوئے یونانی میڈیکل آفیسرز وِنگ اورتحقیقی اداروں میں کام کرنے والوں کے لیے ٹیکنیکل وِنگ کے قیام کا اعلان کیا ہےآج یہاں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدرپروفیسر (حکیم) مشتاق احمد کی صدارت میں قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں یونانی میڈیکل آفیسرز وِنگ اور ٹیکنیکل وِنگ کے قیام کا اعلان کیا گیایہاں جاری ایک بیان کے مطابق میڈیکل آفیسرز ونگ کیلئے دہلی میں ڈاکٹر حبیب اللہ، تلنگانہ میں ڈاکٹر احمد علی خاں، مہاراشٹر میں ڈاکٹر شکیل احمد خاں، راجستھان میں ڈاکٹر نوازالحق اجمیری، ہریانہ میں ڈاکٹر ارشد غیاث، اترپردیش میں ڈاکٹر منی رام سنگھ، ہماچل پردیش میں ڈاکٹر الیاس مظہر حسین، اتراکھنڈ میں ڈاکٹر محمد نوید، بہار میں ڈاکٹر ابوتراب عالم، بنگال میں ڈاکٹر زاہدالباری اور گجرات میں ڈاکٹر ایم اے انصاری کو حسب ترتیب ریاستی صدر نامزد کیا گیا۔اسی طرح ٹیکنیکل وِنگ کے ذمہ داران میں ڈاکٹر ایس اے آر زیدی (صدر) اور ڈاکٹر مصباح الدین اظہر علیگ (جنرل سکریٹری) نامزد کیے گئے۔
ڈاکٹر مشتاق احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ عہدے داران کماحقہ تنظیمی ذمہ داری نبھائیں گے اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے لیے فعال و سرگرم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے تنظیم کی کارکردگی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے دہلی اسٹیٹ، تلنگانہ، مہاراشٹر، راجستھان، ہریانہ، اترپردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، بہار، بنگال اور گجرات اسٹیٹ میں گزشتہ سال کی سرگرمیوں کے لیے وہاں کے عہدے داران و ممبران کی تعریف کی اور کہا کہ بے لوث اور خالص قوم و ملت کے مفاد میں جس قدر تندہی کے ساتھ تنظیمی سرگرمیوں میں انہوں نے حصہ لیا وہ قابل ستائش اور بے نظیر مثال بھی ہے۔
یو این آئی ج ا