NationalPosted at: Oct 16 2019 10:32PM پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 18 نومبر سے شروع ہونے کا امکان
نئی دہلی، 16 اکتوبر (یواین آئی) پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس اگلے مہینے کی 18 تاریخ سے شروع ہوکر دسمبر کے تیسرے ہفتے چک چلنے کا امکان ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اب پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے سلسلےمیں تاریخوں کا کوئی رسمی اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن ایسا امکان ہے کہ یہ سیشن 18 نومبر سے شروع ہو کر دسمبر کے تیسرے ہفتے تک چلے گا۔اس بارے میں اگرچہ حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں ملے گی جس کے بعد اس کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ اس دوران شہریت ترمیم بل سمیت کئی اہم بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد یہ پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوگا اور اس میں اپوزیشن اس معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرے گی۔
مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پارلیمنٹ کا دوسرا سیشن ہوگا۔ پہلے سیشن میں حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کیا تھا۔
یواین آئی۔ م س