
نئی دہلی،24 جنوری(یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بچیوں کے قومی دن پر اتوار کو ملک کی بیٹیوں کو مبارکباد دی مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا،’’ بچیوں کے قومی دن پر،ہم اپنے ملک کی بیٹوں اور مختلف علاقوں میں ان کی کامیابیوں کو سلام کرتے ہیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی ، 24 جنوری (یواین آئی) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کا حق چھین کر اپنے صنعتکار دوستوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے اس لئے دہلی کی سرحدوں کی ناکہ بندی کی جارہی ہے کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ جو حکومت چینی فوجوں کو سرحد پر ہندوستانی حدود میں داخل ہونے سے روکنا چاہئے تھی وہ اپنے حق کی مانگ کے لئے آرہے کسانوں کو روکنے کے لئے دہلی کی سرحدوں پر ناکہ بندی کررہی ہے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی ، 24 جنوری (یواین آئی) ملک میں اتوار کی صبح آٹھ بجے تک مجموعی طور پر 16 لاکھ (15،82،201) طبی اہلکاروں کو کورونا وائرس (کوویڈ19) کاٹیکہ لگایا جاچکا ہے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، تقریبا 3512 سیشنوں میں لگ بھگ دو لاکھ (191609) افراد کوٹیکہ لگایا گیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی ، 24 جنوری (یواین آئی) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے نیشنل گرلز ڈے کے موقع پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بیٹیوں کو اعلی تعلیم سے آراستہ کر کے ملک کا ذمہ دار شہری بنائیں بیٹیوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر نشنک نے اپنے فیس بک پر لکھا’’آج نیشنل گرلز ڈے ہے۔
...مزید دیکھیں 
کابل ، 24 جنوری (یواین آئی) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں تقریبا 40 طالبان ہلاک ہوگئے افغانستان کی وزارت دفاع نے اتوارکو ایک بیان میں یہ اطلاع دی متعلقہ عہدیداروں کے مطابق طالبان صوبہ قندھار کے ضلع ارگندب میں سیکورٹی چوکیوں پر حملہ اور نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی،24 جنوری (یواین آئی) ملک میں کوروناوائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشیب و فراز کے درمیان گزشتہ 14 دنوں میں یومیہ کیسزکی تعداد تقریبا 15 ہزار رہے ہیں ، جبکہ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد اور فعال کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے دریں اثنا ملک میں اب تک 15 لاکھ 82 ہزار 201 افراد کو کوڈ 19 کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے حکومت پر پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس پر ایکسائز ڈیوٹی سے بیس لاکھ کروڑروپے کمانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایکسائز ڈیوٹی ختم کرکے عوام کو فوری راحت دینی چاہئے اور اس سے جو کمائی ہوئی ہے، عوام کو اس کا حساب دینا چاہئے کانگریس کے جنرل سکریٹری اجے ماکن نے اتوار کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں آٹھ گنا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں ڈھائی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔
...مزید دیکھیں