image
Friday, Nov 15 2019 | Time 21:00 Hrs(IST)
  • رافیل سودے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد راہل اور گانگریس کو معافی مانگنی چاہئے : شہنواز حسین
  • برلا نے ہفتہ کو کل جماعتی میٹنگ بلائی
  • سی آر پی ایف نکسلیوں کے خلاف فیصلہ کن مہم چلائے : امت شاہ
  • مغربی مدنی پور میں بی جے پی ورکر کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی برآمد
  • دو معاملوں میں رکن اسمبلی اننت سنگھ کے خلاف پیشی وارنٹ
  • خصوصی مہم میں تین خونخوار سمیت 97 بدمعاش گرفتار
  • شیوسینا،کانگریس ،این سی پی کے درمیان یکساں قلیل ترین معاہدہ طے،حکومت سازی کی کوشش جلد
  • پاکوڑ میں مختلف گاڑیوں سے پانچ لاکھ سے ز ائد نقدضبط
  • تیراکی: انگلش چینل تیر کر پار کرنے والے پہلے ہندوستانی تھے مہر سین
  • شیو کمار کی ضمانت کے خلاف ای ڈی کی اپیل مسترد
  • بابری مسجد پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری سمجھ سے بالاتر:مولاناارشد مدنی
National

اجودھیا فیصلے کے بعد ملک میں امن و ہم آہنگی قائم

نئی دہلی، 9نومبر (یو این آئی) اجودھیا رام جنم بھومی تنازعہ میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد سنیچر کو پورے ملک میں صورتحال معمول کے مطابق رہی اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوااور امن و ہم آہنگی قائم رہی۔
عدالت عظمی کے فیصلے کے پیش نظر پورے ملک میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے اور اس معاملہ کا مرکز ’اجودھیا‘ کو چھاونی میں تبدیل کردیا گیا تھا جبکہ قومی راجدھانی کے کچھ حصوں میں ڈرون سے نگرانی کی گئی۔
اترپردیش میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کے ساتھ ساتھ ہندستان۔نیپال سرحد کو بھی سیل کردیا گیا۔ ریاست میں امن قائم ہے اور پولیس حکام حساس علاقوں میں پیدل مارچ کررہے ہیں۔ پوری ریاست میں امن ہے اور کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔
اس درمیان سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی طرف سے اشتعال انگیز پوسٹ ڈالنے کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے معاملہ میں سات لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے اور 33لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مجموعی طورپر 3008پوسٹ ہٹائی گئی ہیں۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 2120

خاص خبریں
سی آر پی ایف نکسلیوں کے خلاف فیصلہ کن مہم چلائے : امت شاہ

سی آر پی ایف نکسلیوں کے خلاف فیصلہ کن مہم چلائے : امت شاہ

نئی دہلی 15 نومبر (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سی آر پی ایف سے بائیں بازو کے انتہا پسندی کے خلاف اگلے چھ مہینے میں مؤثر اور فیصلہ کن مہم چلانے کے لئے کہا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہائی کورٹ نے چدمبرم کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی

ہائی کورٹ نے چدمبرم کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی

نئی دہلی ، 15 نومبر (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا سے متعلق بے ضابطگیوں کے معاملے میں تہاڑ جیل میں بند سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے رہنما پی چدمبرم کی درخواست ضمانت جمعہ کو خارج کردی۔

...مزید دیکھیں
بابری مسجد پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری سمجھ سے بالاتر:مولاناارشد مدنی

بابری مسجد پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری سمجھ سے بالاتر:مولاناارشد مدنی

نئی دہلی،15نومبر(یو این آئی) بابری مسجد پر سپریم کورٹ کا فیصلہ کوسمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا ارشدمدنی نے بابری مسجد قانون اور عدل وانصاف کی نظرمیں ایک مسجد تھی اور آج بھی شرعی لحاظ سے مسجد ہے اور قیامت تک مسجد ہی رہے گی، چاہے اسے کوئی بھی شکل اور نام دیدیا جائے۔

...مزید دیکھیں
وزیر دفاع نے بملا میں اگلی فوجی چوکیوں کا دورہ کیا

وزیر دفاع نے بملا میں اگلی فوجی چوکیوں کا دورہ کیا

ایٹا نگر، 15نومبر (یو این آئی) اروناچل پردیش کے دو دنوں کے دورہ پر آئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعہ کو ہند۔

...مزید دیکھیں
آلودگی معاملے میں چار ریاستوں کے چیف سکریٹری  سپریم کورٹ میں طلب

آلودگی معاملے میں چار ریاستوں کے چیف سکریٹری سپریم کورٹ میں طلب

نئی دہلی ، 15 نومبر (یو این آئی) آلودگی روکنے میں ناکامی پر سپریم کورٹ نے پنجاب ، ہریانہ ، اتر پردیش اور دہلی کے چیف سکریٹریوں کو جمعہ کو طلب کیا۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم نے اجودھیا فیصلے پر جسٹس گوگوئی کو کوئی  خط نہیں لکھا: حکومت

وزیر اعظم نے اجودھیا فیصلے پر جسٹس گوگوئی کو کوئی خط نہیں لکھا: حکومت

نئی دہلی، 15 نومبر (یو این آئی) حکومت نے آج واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اجودھیا میں رام مندر سے متعلق معاملے میں فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس رنجن گوگوئی کو کوئی خط نہیں لکھا۔

...مزید دیکھیں
شیوکمار کی ضمانت کے خلاف ای ڈی کی اپیل خارج

شیوکمار کی ضمانت کے خلاف ای ڈی کی اپیل خارج

نئی دہلی،15نومبر(یواین آئی)سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ معاملے میں کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار کو ضمانت دئےجانے کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کی اپیل جمعہ کو خارج کردی۔

...مزید دیکھیں
image