NationalPosted at: Nov 15 2019 8:42PM سی آر پی ایف نکسلیوں کے خلاف فیصلہ کن مہم چلائے : امت شاہ
نئی دہلی 15 نومبر (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سی آر پی ایف سے بائیں بازو کے انتہا پسندی کے خلاف اگلے چھ مہینے میں مؤثر اور فیصلہ کن مہم چلانے کے لئے کہا ہے۔
مسٹر سنگھ نے آج یہاں سی آر پی ایف کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور فورس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ ہیڈ کوارٹر میں تقریبا دو گھنٹے گزارنے کے بعد وزیر داخلہ نے اعلی حکام کے ساتھ مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت کی اور ان کی ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔انہیں فورس کے تنظیمی ڈھانچے اور خصوصی فورس کی تاریخ سے بھی واقف کرایا گیا۔انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ جوانوں کی ضروریات اور ان کی فلاح و بہبود کی سمت میں ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔فورس کے ڈائریکٹر جنرل راجیو رائے بھٹناگر نے وزیر داخلہ کے سامنے فورس کے بارے میں ایک جامع پرزنٹیشن پیش کیا۔
انہوں نے سینئر افسران کو بائیں باز کے انتہاپسندوں کے خلاف موثر اور فیصلہ کن مہم چلانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ شہری نکسلیوں اور ان کی مددگار کے خلاف بھی کارروائی کی ضرورت ہے۔ وزیرداخلہ نے ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ نکسل متاثرہ علاقوں میں سڑک رابطہ اور طب سے متعلق ڈھانچہ جاتی سہولت کے منصوبے کو وقت پر پورا کیا جانا چاہیے۔
سینئر افسران نے وزیرداخلہ کے ساتھ جموں وکشمیر کی صورتحال اوروہاں دستوں کی ضرورت کے بارے میں بات چیت کی۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ وہ نظم وقانون قائم رکھنے کے لئے دہشت گردوں اور دیگر عناصر کے خلاف سخت کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ شہری امور کے منصوبوں کو جاری رکھتے ہوئے کھیلوں اور سیاحت پر بھی خصوصی توجہ دینی کی ضرورت ہے۔
جوانوں کو گاوں تک پہنچ کر انہیں مرکزی اسکیموں کی جانکاری اور فائدے کے بارے میں بھی بتانا چاہیے۔
۔یہاں سے سابقہ سیریز دیکھیں۔
یواین آئی۔ م س