NationalPosted at: Dec 6 2019 1:43PM تمل ناڈو میں نو ضلعوں کو چھوڑ کر دیگر میں مقامی بلدیاتی انتخابات کرانے کی اجازت
نئی دہلی،06دسمبر(یواین آئی)سپریم کورٹ نے تمل ناڈوکے نئےنو ضلعوں کو چھوڑ کر دیگر ضلعوں میں مقامی بلدیہ کے انتخابات کو جمعہ کو منظوری مل گئی۔
چیف جسٹس ایس اے بوبڑے،جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ جن پرانے ضلعوں کو نئے نو ضلعوں میں شامل کیاگیا ہے ان کو چھوڑ کر باقی دیگر میں پہلے سے طے پروگرام کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔
مقامی بلدیاتی انتخابات کےلئے 27اور 30دسمبر کی تاریخ مقرر ہے۔
عدالت نے کہا کہ نئے نو ضلعوں میں حدبندی اور دیگر ضروری کام پورے کئے جانے کے چار ماہ کے اندر انتخابات کرائے جائیں گے۔
بینچ نے ڈی ایم کے کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے کل اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیاتھا۔
اس معاملے میں سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے گزشتہ دو دسمبر کو ڈی ایم کے کی جانب سے چیف جسٹس کی صدارت والی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیاتھا۔اس کے بعد کل بینچ میں سماعت کرکے فیصلہ محفوظ رکھ لیاگیاتھا۔
یواین آئی۔اےایم۔