NationalPosted at: Dec 8 2019 12:27PM اناج منڈی آتشزدگی پر سونیا نے افسوس ظاہر کیا
نئی دہلی ، 8 دسمبر ( یواین آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے دہلی کے اناج منڈی میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے تئیں دکھ کا اظہار کا اظہار کیا ۔ مسز گاندھی نے صبح یہاں ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کی تعزیت سواگوار کنبے کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حادثے سے متاثر زیادہ تر لوگوں کو بچا لیا جائے گا اور زخمیوں کو بر وقت طبی سہولیات دستیاب کرائی جائے گی ۔ کانگریس صدر نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن امدد فراہم کرنے کو کہا ہے ۔ پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بھی آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا’’دہلی کی اناج منڈی میں شدید آگ لگنے سے کئی لوگوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر سے دلبرداشتہ ہوں ۔ میں سوگوار کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔
یواین آئی ۔ ک ج