NationalPosted at: Dec 8 2019 12:25PM کیجریوال نے آتشزدگی جائے وقوعہ کا دورہ کیا
نئی دہلی، 8 دسمبر ( یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں آتشزدگی جائے وقوعہ اور لوک نائک جے پرکاش اسپتال ( ایل این جے پی ) کا دورہ کیا اور زخمیوں کی خیر و عافیت دریافت کی ۔مسٹر کیجریوال نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد ایل این جے پی جاکر زخمیوں سے ملاقات کی ۔ انہوں نے یہاں ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کر کے زخمیوں کی خیرو عافیت دریافت کی ۔ اس دوران دہلی حکومت نے مہلوکین کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔
یواین آئی ۔ ک ج