NationalPosted at: Dec 8 2019 2:51PM ہرش وردھن نے اناج منڈی آتشزدگی پر افسوس ظاہر کیا
نئی دہلی ، 8 دسمبر ( یواین آئی) مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ہرش وردھن نے قومی دارالحکومت میں اتوار کو رانی جھانسی روڑ کے نزدیک اناج منڈی علاقے کے شدید آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا’’مجھے پتہ چلا کہ میرے پارلیمانی حلقہ چاندنی چوک کی اناج منڈی میں آگ لگنے سے کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اس واقعہ سے میں انتہائی دلبرداشتہ ہوں ۔ ایشور مرحومین کی روحوں کو ابدی سکون بخشے، سوگوار کنبے کو قوت برداشت دے اور میں زخمیوں کے جلد صحت یات ہونے کی دعا کرتا ہوں۔مسٹر ہرش وردھن اتر پردیش کے جھانسی میں مهارانی لکشمی میڈیکل کالج کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچے تھے ۔ حادثے کی اطلاع موصول ہونے کے فورا بعد وہ جھانسی دہلی واپس لوٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا’’اناج منڈی آتشزدگی کے بارے میں مقامی انتظامیہ سے مسلسل معلومات حاصل کر رہا ہوں‘‘۔زخمیوں کے بہتر علاج کے لئے تمام اسپتال کے حکام کو ضروری ہدایا ت دے دی گئی ہیں ۔ بی جے پی کارکن ہر ممکن حد تک انتظامیہ کی ا مداد کر رہے ہیں ۔ واضح ر ہے کہ اتوار کی صبح قریب پانچ بجکر 20 منٹ پر رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی علاقے میں ایک بیگ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افراد کی موت ہو گئی اور کئی لوگوں کو نازک حالت میں دہلی کے کئی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔
یواین آئی ۔ ک ج