NationalPosted at: Dec 8 2019 2:49PM اناج منڈی آگ حادثے پر گہرا دکھ :پرینکا
نئی دہلی،8دسمبر(یواین آئی)کانگریس کی سینئر لیڈرپرینکا گاندھی واڈرا نے دہلی کے اناج منڈی علاقے میں ہوئے شدید حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے گھروالوں کے تئیں تعزیت ظاہر کی ہے محترمہ واڈرا نے ایک ٹویٹ میں کہا،’’دہلی کی اناج منڈی میں آگ لگنے کی خبر کافی پریشان کرنے والی ہے۔ہلاک شدگان کے کنبے اور رشتہ داروں کے ساتھ میری تعزیت ہے۔زخمیوں کے جلدصحت مند ہونےکی دعا کرتی ہوں۔امید ہے کہ راحت اور بچاؤ کام جلد از جلد اور مناسب انداز میں کیا جائےگا۔
دہلی کے اناج منڈی علاقے میں صبح شدید آگ لگ گئی تھی جس میں کئی لوگوں کی موت ہوگئی متعدد زخمی ہوگئے۔
یواین آئی۔اےایم۔