NationalPosted at: Jan 20 2020 5:29PM نڈا بی جے پی کے نئے قومی صدر منتخب
نئی دہلی، 20جنوری (یوا ین آئی) مسٹر جگت پرکاش نڈا پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر منتخب کئے گئے پارٹی کے الیکٹورل افسر رادھا موہن سنگھ نے مسٹرنڈا کے بلامقابلہ صدر منتخب کئے جانے کااعلان کیا اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے سب سے پہلے مسٹر نڈا کو مبارکباد دی اور انہیں صدر کے دفترتک لیکر گئے مسٹر نڈا بی جے پی کے ایکزیکیوٹیو صدر تھے۔ وہ طالب علمی کی زندگی سے ہی سیاست میں تھے اور مرکز میں وزیر بھی رہ چکے تھے۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 1455