NationalPosted at: Jan 21 2020 3:50PM کیجریوال کے پرچہ نامزدگی کے دوران ہنگامہ
نئی دہلی، 21 جنوری ( یواین آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران منگل کے روز بڑی تعداد میں وہاں پرچہ نامزدگی داخل کرنے آئے امیدواروں نے ہنگامہ کیا۔ جام نگر ہاؤس میں واقع نئی دہلی اسمبلی سیٹ کے الیکشن افسردفتر احاطے میں آج بڑی تعداد میں امیدواروں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا تھا ۔ ہجوم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پر چہ نامزدگی کے لئے ٹوکن تقسیم کئے گئے تھے ۔ دوپہر تقریبا 12 بجے مسٹر کیجریوال اپنے والدین، اہلیہ سنیتا کیجریوال اور بیٹی هرشتا کیجریوال کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے آئے ۔ انہیں پہلے دفتر کے اندر جانے دیا گیا ۔ اس کے بعد وہاں جمع بڑی تعداد میں امیدواروں نے الیکشن دفتر کے سامنے نعرے بازی شروع کر دی ۔ ان کا الزام تھا کہ مسٹر کیجریوال عام آدمی کا ڈھونگ کرتے ہیں جبکہ کوئی وی آئی پی سہولت لینے سے پیچھے نہیں رہتے ۔ ان امیدواروں نے کہا کہ وہ پہلے سے قطار میں کھڑے تھے جبکہ ان سے بعد میں آئے مسٹر کیجریوال کو دفتر کے اندر جانے دیا گیا ۔ انتخاب لڑنے والے تمام لوگ ایک جیسی ہیں اور یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔ ان امیدواروں میں کئی بزرگ بھی ہیں ۔
یواین آئی ۔ ک ج