image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 21:23 Hrs(IST)
National

کرسٹل ایوارڈ سے نوازی گیئں دیپیکا پاڈوکون

کرسٹل ایوارڈ سے نوازی گیئں  دیپیکا پاڈوکون

نئی دہلی 21 جنوری (یو این آئی ) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کو کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے دیپیکا پاڈوکون کو ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے کرسٹل ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ ذہنی صحت کے بارے میں بیداری لانے اور اس کی قیادت کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔ انہوں نےانسٹاگرام پر اس ایوارڈ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیپیکا جامنی رنگ کے خوبصورت لباس پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں اور انہوں نے اس خوبصورت ایوارڈ کو اپنے ہاتھ میں لیا ہوا ہے۔ تصویر کے عنوان میں دیپیکا نے لکھا ’’سرشار ہوں، کرسٹل ایوارڈ 2020‘‘۔
ڈپریشن کا مقابلہ کرنے والی دیپیکا کو داوس میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے ایک تقریر بھی کی جس میں انہوں نے ذہنی صحت کے بارے میں بات کی۔ دیپیکا پاڈوکون نے کہا کہ لوگوں کو ڈپریشن اور تناؤ کو بھی دیگر بیماریوں کی طرح سمجھنا چاہئے اور اس کا علاج ہو سکتا ہے۔
دیپیکا پاڈوکون نے کہا ’’میری لو اینڈ ہیٹ ریلیشن شپ نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے اور میں اس سے متاثر ہر کسی کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔ جتنا وقت مجھے یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں لگا ہے اتنی دیر میں دنیا میں کسی ایک شخص نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کر لی ہوگی۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 1425

خاص خبریں
اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

کوٹا، 20 اپریل (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر ریزرویشن کے سلسلے میں جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا اور کہا ہے کہ اگر وہ ریزرویشن کو ہٹانا چاہتی ہے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اسے کسی بھی صورت میں ہٹانے نہیں دے گی۔

...مزید دیکھیں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ مودی حکومت وزیر اعلیٰ کو انسولین نہ دے کر انہیں مارنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں

حیدرآباد نے پاور پلے میں بنایا نیا ریکارڈ

20 Apr 2024 | 9:12 PM

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 35ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے ہفتہ کو دہلی کیپٹلس کے خلاف بلے بازی کرتے ہوئے پہلے پاور پلے میں 125 رن بنائے، جو آئی پی ایل اور ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں یہ سب سے تیز رفتار بنایا گیا اسکور ہے۔

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image