NationalPosted at: Jan 21 2020 5:02PM ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ ’کمانڈو‘کا استعفی
نئی دہلی،21جنوری(یواین آئی)عام آدمی پارٹی (آپ)کے لیڈر اور دہلی چھاونی اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی سریندر سنگھ ’کمانڈو‘ نے اسمبلی انتخابات میں امیدوار نہ بنائے جانے سے ناراض ہوکر پارٹی سے استعفی دےدیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے آپ کے کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو اپنا استعفی بھیج دیا ہے۔خط میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ انہیں سبھی عہدوں سے آزاد کردیا جائے۔
واضح رہے کہ آپ نے اس بار مسٹر سنگھ کو دہلی اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ نہیں دیا ہے۔اس سیٹ سے پارٹی نے مسٹر ویریندر سنگھ کادیان کو امیدوار بنایا ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔