image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 17:30 Hrs(IST)
National

راجیو گاندھی قتل: سپریم کورٹ نے تملناڈو حکومت سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی

راجیو گاندھی قتل: سپریم کورٹ نے تملناڈو حکومت سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نےتمل ناڈو حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے مجرموں کی معافی سے متعلق عرضی پر دو ہفتے کے اندر اسٹیٹس رپورٹ داخل کرے۔
جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی صدارت والی بینچ نے تملناڈو حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ دو ہفتے کے اندراسٹیٹس رپورٹ داخل کرے کہ مجرموں کی جانب سے گورنر کے سامنے دفعہ 161 کے تحت سزا معاف کرنے کی داخل عرضی پر کیا اقدام کیا گیا ہے۔
مجرم اے جی پیراری ولن اور دیگر نے 2018 میں گورنر کے سامنے عرضی داخل کرکے سزا معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔بینچ نے ایک بار پھر مرکز کی رپورٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی) کی سابقہ دونوں رپورٹ ایک جیسی ہے۔ اسی سے پتہ چلتا ہے کہ تفتیشی ایجنسی اس معاملے میں بڑے سازش کی تفتیش نہیں کرنا چاہتی۔ اس تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سالسٹر جنرل پنکی آنند نے کہا کہ بیرون ممالک سے لیٹر روگیٹری (ایل آر) کا جواب نہیں آیا ہے۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ ہفتے منگل کے روز بھی بڑی سازش کی تفتیش کرنے والی ملٹی ڈسپلینری مانیٹرنگ اتھارٹی (ایم ڈی ایم اے) کی اسٹیٹس رپورٹ پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔
یو این آئی،ایم اے۔

خاص خبریں
دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا : مودی

دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا : مودی

ٹونک، 23 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر ہمیشہ خوش کرنے اور ووٹ بینک کی سیاست کرنے اور درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ریزرویشن کو کم کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو ایک کھلے فورم سے اس بات کی ضمانت دی کہ دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے مذہب کے نام پر تقسیم ہونے دیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک  کی توسیع کردی

عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک کی توسیع کردی

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منگل کو مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-22 گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع کر دی راؤز ایونیو میں واقع کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما مسٹر کیجریوال کی عدالتی حراست میں توسیع کا حکم دیا سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے متعلق مقدمات کے لیے خصوصی جج کاویری باویجا نے ایکسائز پالیسی سے متعلق کیس کے ملزمان میں بھارت راشٹر سمیتی کی لیڈر کے۔

...مزید دیکھیں
غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں: ایرانی صدر

غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں: ایرانی صدر

لاہور، 23 اپريل (یو این آئی) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے ایرانی صدر نے لاہور آمد کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہوں نے علامہ قبال کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسلام دوسرے مذاہب کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اسلام دوسرے مذاہب کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسلام ہمیں دوسرے مذہبوں کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان کبھی کسی ماں یا بہن کا منگل سوترا نہیں چھین سکتا ہے موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
قدیم کشمیر سے لے کرجدید کشمیر تک کا سفرفلم’ انیگما آف پیراڈائز‘

قدیم کشمیر سے لے کرجدید کشمیر تک کا سفرفلم’ انیگما آف پیراڈائز‘

ممبئی، 23اپریل (یو این آئی)ہندوستانی سنیما میں اگر کسی فلم کی شوٹنگ زیادہ دیر تک چلتی رہے تو اکثر فلمی گلیاروں میں اس فلم کے چرچے ہونے لگتے ہیں اور لوگ اس فلم کو کامیاب فلم کہہ کر بات کرنا شروع کردیتے ہیں، اس کے لیے جو چاہیںبندشیں لگالیں، کچھ بھیکامیاب نہیں ہوتا  اکثر فلم کے بارے میں ہونے والی ان بحثوں کے ذریعے فلم کے موضوع اور اس کی تیاری کا پتہ چلتا ہے اسی طرح آج کل ہر طرف ایک ایسی فلم کا چرچا سنائی دے رہا ہے جو مکمل طور پر کشمیر پر مبنی ہے۔

...مزید دیکھیں
سنجے بھوشن پٹیالہ منداکنی کے ہاتھوں آئی سی سی اے 2024 ایوارڈ سے سرفراز

سنجے بھوشن پٹیالہ منداکنی کے ہاتھوں آئی سی سی اے 2024 ایوارڈ سے سرفراز

ممبئی، 23اپریل (یو این آئی)ہندوستانی فلم اور تفریحی دنیا میں سنجے بھوشن پٹیالہ کو آج ایک اور اعزاز سے نوازا گیا  آئی سی سی اے (انٹرنیشنل کنٹینٹ کریٹر ایوارڈ) کی تقریب آج ہوٹل سہارا، ممبئی میں منعقد ہوئی اس تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک سے کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی  اسی تقریب میں تفریحی میدان میں مختلف پہلوو¿ں سے اپنی صلاحیتوں سے لوگوں میں ایک خاص مقام بنانے والے ہنرمندوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا پروگرام جاری تھا۔

...مزید دیکھیں
دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

کلکتہ 23اپریل (یواین آئی)لوک سبھاانتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران مغربی بنگال کے شمالی خطہ کی تین سیٹیں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں 26اپریل کو پولنگ ہونی ہے۔

...مزید دیکھیں

برطانوی پارلیمنٹ نے روانڈا ڈی پورٹیشن بل منظور کیا

23 Apr 2024 | 5:18 PM

لندن، 23 اپریل (یو این آئی) برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے منگل کو کہا کہ پارلیمنٹ نے متنازعہ روانڈا ڈی پورٹیشن بل کو منظور کر لیا ہے، اس بل کی منظوری کے بعد حکومت کو مشرقی افریقی ملک کی جانب سے غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوکرپناہ طلب کرنے والے لوگوں کو روانڈا بھیجنے کی اجازت مل جائے گی۔

سنجے بھوشن پٹیالہ منداکنی کے ہاتھوں آئی سی سی اے 2024 ایوارڈ سے سرفراز

سنجے بھوشن پٹیالہ منداکنی کے ہاتھوں آئی سی سی اے 2024 ایوارڈ سے سرفراز

23 Apr 2024 | 5:13 PM

ممبئی، 23اپریل (یو این آئی)ہندوستانی فلم اور تفریحی دنیا میں سنجے بھوشن پٹیالہ کو آج ایک اور اعزاز سے نوازا گیا۔ آئی سی سی اے (انٹرنیشنل کنٹینٹ کریٹر ایوارڈ) کی تقریب آج ہوٹل سہارا، ممبئی میں منعقد ہوئی اس تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک سے کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی  اسی تقریب میں تفریحی میدان میں مختلف پہلوو¿ں سے اپنی صلاحیتوں سے لوگوں میں ایک خاص مقام بنانے والے ہنرمندوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا پروگرام جاری تھا۔ اس میں فلم پروموٹر کم سلیبرٹی منیجر سنجے بھوشن پٹیالہ کو بین الاقوامی سطح کی ہندوستانی اداکارہ منداکنی کے ہاتھوں انٹرنیشنل کنٹینٹ کریٹر ایوارڈ 2024 دیا گیا۔ منداکنی اپنے وقت کی سب سے مقبول اور خوبصورت اداکاراو¿ں میں سے ایک تھیں اور اس وقت کوئی اور اداکارہ ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image