NationalPosted at: Jan 21 2020 9:42PM کیجریوال کو پرچہ نامزدگی داخل کرنےکے لیے 7 گھنٹوں تک انتظارکرنا پڑا
نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اور دہلی کےوزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کو نئی دہلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا جام نگر ہاؤس واقع الیکٹورل افسر کے دفتر دوپہر تقریباً 12 بجے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی غرض سے پہنچنے مسٹر کیجریوال کو نئی دہلی اسمبلی حلقے سے بڑی تعداد میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے آئے امیدواروں کے موجود ہونے سے تقربیاً سات گھنٹوں تک لمبا انتظار کرنا پڑا۔ وہ تقریباً شام 06:45 بجےپرچہ نامزدگی داخل کرکے الیکٹورل افسر کے دفتر سے باہر نکلے۔
پرچہ نامزدگی داخل کرنے آئے مسٹر کیجریوال کے ساتھ ان کے والدین، بیوی سنیتا کیجریوال ، بیٹی ہرشیتا کیجریوال کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ بھی تھے۔ پرچہ نامزدگی میں ہونے والی تاخیر کے پیش نظر ان کے والدین تقریباً تین گھنٹے کے بعد گھر لوٹ گئے۔
مسٹر کیجریوال تیسری مرتبہ نئی دہلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس سیٹ سے کانگریس کے امیداوار مسٹر رمیش سبَّروال ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار سنیل یادو ہیں۔
غور طلب ہے کہ مسٹر کیجریوال گزشتہ روز پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے تھے، اس سے پہلے انہوں نے یہاں مندر مارگ سے روڈ شو کیا۔ روڈ شو کے بعد جب وہ جام نگر واقع الیکٹورل دفتر پہنچے تو متعینہ وقت گزر جانے کی وجہ سے وہ پرچہ نامزدگی داخل نہیں کر سکے تھے۔
یو این آئی،ایم اے۔