image
Friday, Apr 19 2024 | Time 12:55 Hrs(IST)
National

بیجل نے کی شاہین باغ مظاہرہ واپس لینے کی اپیل

بیجل نے  کی شاہین باغ مظاہرہ  واپس لینے کی اپیل

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے شہریت (ترمیمی) قانون (سي اےاے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سي) کے خلاف مظاہرہ کر رہی خواتین سے تحریک واپس لینے کی اپیل کی مسٹر بیجل نے شاہین باغ مظاہرے کے مقام سے سات سات افراد کے وفد سے آج یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرے کی وجہ سے جنوبی دہلی کو نوئیڈا سے جوڑنے والی اہم شاہراہ پر گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے ٹریفک بند ہے جس کی وجہ اسکول کے بچوں، مریضوں اور روزمرہ کے مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مسٹر بیجل نے لوگوں پر زور دیا کہ لوگوں کو ہو رہی مشکلات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ مظاہرے کو ختم کر دیں۔
اس ملاقات کے دوران مظاہرین اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ اسکول بسوں کو گزرنے کا راستہ دیا جائے گا۔ ایمبولینسوں کے لئے پہلے سے ہی راستہ دیا ہوا ہے۔
وفد میں شامل تاثیر احمد نے يواین آئی کو بتایا کہ وفد میں دبنگ داديوں کے نام سے مشہور بلقیس، سروری اور نور النساء کے علاوہ اميرا، سہراب اور مکیش سینی نے مسٹر بیجل سے ملاقات کی ہے۔ اس میں سے ایک خاتون کی عمر نوے برس ہے۔
مسٹر احمد نے بتایا کہ سي اےاے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں سماعت ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد آگے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
وفد نے سي اےاے واپس لینے اور این آر سي نہ کرائے جانے کے مطالبہ سے متعلق ایک میمورنڈم مسٹر بیجل کو سونپاہے۔
اس دوران جنوبی رینج کے جوائنٹ پولیس کمشنر دیویش شریواستو، جنوب مشرقی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر چنمي بشوال کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ شہریت کے قانون کے خلاف شاہین باغ میں دن رات مظاہرے جاری ہیں جس میں بڑی تعداد میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ مظاہروں کے سبب متھرا روڈ کو نوئیڈا سے جوڑنے والا كالندي کنج راستے بند ہے جس سے ارد گرد کے لوگوں کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور متھرا روڈ پر دن بھر جام لگا رہتا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

بھوپال، 19 اپریل (یو این آئی) ووٹنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے کے اندر مدھیہ پردیش کے نکسل متاثرہ بالاگھاٹ ضلع کے ایک انتہائی نکسل متاثرہ بوتھ پر 100 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کی  جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

انڈیا گروپ کی جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

چنئی، 19 اپریل (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ جیت جائے گا۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں نو بجے تک  10.54 فیصد ووٹنگ

اتراکھنڈ میں نو بجے تک 10.54 فیصد ووٹنگ

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح 9 بجے اتراکھنڈ میں کل 10.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image