NationalPosted at: Jan 25 2020 6:20PM کیجری وال کو 27امیدواروں سے ملے گی ٹکر
نئی دہلی ،25جنوری (یواین آئی)دہلی اسمبلی کے 8فروری کو ہونے والے انتخابات کےلیے کل 672امیدوار میدان میں ہیں جن میں 593مرد اور 79خواتین ہیں ۔سب سے زیادہ 28امیدوار نئی دہلی اسمبلی سےہیں جہاں وزیراعلی اروند کیجری وال انتخاب لڑرہے ہیں ۔یہاں 26مرد اور دوخواتین امیدار ہیں ۔
دہلی کے چیف انتخابی افسر کے دفتر کی طرف سے سنیچر کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق انتخاب کے لیے 1009امیدواروں نے 1528کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے ۔ان میں 821مرد اور 188خواتین تھیں ۔کاغذات واپس لینے کے آخری دن 26امیدواروں نے نام واپس لیے ان میں 22مرد اور چارخواتین شامل ہیں ۔
سب سے کم چار امیدوار پٹیل نگر میں ہیں جہاں تین مرد اورایک خاتون امیدوار ہے ۔
یواین آئی۔ایف اے