image
Friday, Mar 29 2024 | Time 10:31 Hrs(IST)
National

گٹھیا کےمریض کورونا کی وبا کے دوران خاص خیال رکھیں: ایمس

گٹھیا کےمریض کورونا کی وبا کے دوران خاص خیال رکھیں: ایمس

نئی دہلی،29مارچ (یواین آئی)آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی ایم ایس) ، شعبہ ریموٹولوجی کے صدر ، ڈاکٹر اُما کمار نے ، ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ - 19) کے مسلسل بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر گٹھیا کے سنگین مریضوں کو خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا اور مریضوں کو گھر کے اندر ہی رہنے کو کہا ہے جس کی قوت مدافعت ادویات اور سوئیوں سے متاثرہوتی ہے۔
گٹھیا کے سلسلے میں معاشرے میں آگاہی پھیلانے کے لئے گزشتہ دنوں صدر رام ناتھ کووند کے ذریعہ اعزاز سے نوازے گئے، ڈاکٹر کمار نے اتوار کے روز یواین آئی کو بتایا کہ 80 فیصد مریض کورونا وائرس سے لڑنے کے بعد اپنی قوت مدافعت سے ٹھیک ہوجاتے ہیں ، لہذا گٹھیا کے مریضوں کو اپنی قوت مدافعت بڑھانے پر خاص توجہ دینی چاہئیے۔اس کےلئے متناسب ، قابل ہضم اور متوازن غذا بھی لینا چاہئے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک دن میں یہ قوت نہیں بڑھتی ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کوروناکی وبا پھیل رہی ہے ، لہذا پین کلر جیسی دواؤں سے پرہیز کرنا چاہئے۔ پیراسیٹامول صرف بخار ، جسمانی درد کے بعد ہی کھانی چاہئے اور وہ بھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں۔
مریضوں کو اپنے آپ دوا لینے سے بچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گٹھیا کے مریض جو 'بایولوجیکل اور 'ڈی مارٹ' دوائیں لیتے ہیں ،ان سے ان کی قوت مدافعت بھی متاثر ہوتی ہے، لہذا ان دنوں انہیں گھر میں ہی رہنا چاہئے کیونکہ اگر وہ باہر نکلنے پرانہیں کورونا انفیکشن ہوگیا تو وہ ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image