image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 17:58 Hrs(IST)
National

سی بی ایس ای نے پی ایم کیئر فنڈ میں 21 لاکھ روپے دیئے

نئی دہلی، 29 مارچ (ےو اےن آئی) سینٹر ل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) نے کورونا وائرس (کووڈ -19) سے لڑنے کے ’ پی ایم کیئر فنڈ‘ میں 21 لاکھ روپے عطیہ دیا۔

بورڈ کے سکریٹری انوراگ ترپاٹھی نے اتوار کو یہاں ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے مثال بحران پیدا ہو گیا ہے۔
لاکھوں غریب مصیبت میں ہیں۔
خاص خبریں
مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق  مارا: راہل

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا: راہل

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے آج یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے  انہوں نے کہا کہ اتنی رقم کا قرض معاف کر کے مسٹڑر مودی نے ملک کے کروڑوں غریبوں کا حق چھیننے کا کام کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟ جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔

...مزید دیکھیں
ہم آفات اور آب و ہوا کی لچک کے اغراض ومقاصدپر مضبوطی سے پرعزم ہیں

ہم آفات اور آب و ہوا کی لچک کے اغراض ومقاصدپر مضبوطی سے پرعزم ہیں":ڈاکٹر پی کے مشرا

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفرااسٹرکچر (آئی سی ڈی آر آئی)سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا  ڈاکٹر مشرا نے،سی ڈی آر آئی میں اس کے آغاز سے ہی اپنی شمولیت کی عکاسی کرتے ہوئے آئی سی ڈی آر آئی کے ایک اعلیٰ عالمی فورم میں تبدیل ہونے کا مشاہدہ کیا اوراپنے اطمینان کا اظہار کیا ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر پر بات چیت کو وسعت دینے کے لیے آئی سی ڈی آر آئی کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے اس تبادلہ خیال کو زمینی سطح پر نافذ کرنے نیز ٹھوس اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جس سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک مثالی تبدیلی آئے گی۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے: محبوبہ مفتی

لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ لوک سبھا الیکشن جموں وکشمیر کے لوگوں کے وجود اور شناخت کی جنگ ہے انہوں نے کہا: 'ہمارا وجود ہی مٹ جائے گا اگر ہم پارلیمنٹ میں سوچ سمجھ کر اپنی آواز نہیں بھیجیں گے پی ڈی پی صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا: غلام نبی آزاد

میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا: غلام نبی آزاد

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بی جے پی کے وزیر رہے ہیں نہ ہی کبھی اس کے رکن رہے ہیں انہوں نے کہا: میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا' موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
فورٹیس اسپتال نے اے آئی  سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن لانچ کیا

فورٹیس اسپتال نے اے آئی سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن لانچ کیا

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) نجی شعبے کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والی اسپتال چین فورٹیس ہیلتھ کیئر نے یونائیٹڈ وی کیئر کے ساتھ مل کر بدھ کے روز مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن اڈیو مائنڈفلنیس کے آغاز کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنسلٹنٹ  سائیکاٹرسٹ، فورٹیس ہیلتھ کیئر اور چیئرمین، فورٹس نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر سمیر پاریکھ نے کہا "فورٹیس ہیلتھ پروگرام کے تحت ہم فورٹیس گروپ کی ایک کمپنی اڈیو مائنڈ فلنیس شروع کر رہے ہیں، جو کہ حقیقی معنوں میں فورٹیس کی ایک اہم کمپنی ہے۔

...مزید دیکھیں
عالمی یوم اردو یادگار مجلہ مولانا امداد صابری کو منسوب ہوگا

عالمی یوم اردو یادگار مجلہ مولانا امداد صابری کو منسوب ہوگا

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) عالمی یوم اردو کمیٹی کی ایک میٹنگ آج یہاں سینئر صحافی جلال الدین اسلم کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں ہرسال کی طرح اس سال بھی علامہ اقبال کے یوم پیدائش (9 نومبر، اُردو ڈے) پر خصوصی پروگرام کے دوران عالمی یوم اردو یادگار مجلہ شائع کرنے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر سینئر صحافی معصوم مرادآبادی کی اس تجویز کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا کہ اس برس کا مجلہ اردو صحافت کے محقق اور نامور ادیب مولانا امداد صابری کے نام منسوب ہوگا، جس میں ان کی حیات وخدمات پر اہم مضامین شائع کئے جائیں گے۔

...مزید دیکھیں
عالمی یوم اردو یادگار مجلہ مولانا امداد صابری کو منسوب ہوگا

عالمی یوم اردو یادگار مجلہ مولانا امداد صابری کو منسوب ہوگا

24 Apr 2024 | 5:55 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) عالمی یوم اردو کمیٹی کی ایک میٹنگ آج یہاں سینئر صحافی جلال الدین اسلم کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں ہرسال کی طرح اس سال بھی علامہ اقبال کے یوم پیدائش (9 نومبر، اُردو ڈے) پر خصوصی پروگرام کے دوران عالمی یوم اردو یادگار مجلہ شائع کرنے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر سینئر صحافی معصوم مرادآبادی کی اس تجویز کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا کہ اس برس کا مجلہ اردو صحافت کے محقق اور نامور ادیب مولانا امداد صابری کے نام منسوب ہوگا، جس میں ان کی حیات وخدمات پر اہم مضامین شائع کئے جائیں گے۔ اس مجلہ کی ترتیب وتدوین کی ذمہ داری بھی جناب معصوم مرادآبادی کو سونپی گئی ہے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image