image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 17:57 Hrs(IST)
National

کورونا وائرس متاثرین میں تیزی سے اضافہ، متاثرین کی تعداد 5274 پہنچی

کورونا وائرس متاثرین  میں تیزی سے اضافہ، متاثرین کی تعداد  5274 پہنچی

نئی دہلی، 8 اپریل ( یواین آئی ) ملک میں کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کے کیسز میں بدھ کے روز تیزی سے اضافہ ہو ا اور 773 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5194 تک پہنچ گئی ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 149 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 402افراد کو صحت یا ب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ دریں اثنا مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروری کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اشیائے ضروری ایکٹ نافذ کرنے کو کہا ہے۔ مرکزی داخلہ سیکریٹری اجے کمار بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو ارسال کئے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ اشیائے ضروری کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جانے چاہئے ۔ ان اقدامات کے تحت سٹاك کی حد طے کرنے، نرخوں کا تعین، پیداوار میں اضافہ کرنا اور ڈیلروں اور دیگر ان کے کھاتوں کی جانچ وغیرہ شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی کمی کے سبب مختلف اشیائے ضروری کی پیداوار میں کمی کی اطلاع موصول ہو رہی ہیں ۔ ایسی صورت میں ذخیرہ اندوزی، کالابازاری، منافع خوری وغیرہ کا خدشہ ہے جس سے اشیا ئے ضروری کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مناسب نرخوں والی دکانوں پر اشیائے ضروری کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کریں ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کو ’ سماجی ایمرجنسی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کئی ریاستی حکومتوں، ضلع انتظامیہ اور ماہرین نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کو کہا ہے ۔ مسٹر مودی نے ملک میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر سیاسی پارٹیوں کے قانون ساز پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ بدھ کو یہاں ویڈیو كا نفرنس کے ذریعےایک میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے کہا ’’ ملک میں ’ سماجی ایمرجنسی‘ جیسی صورت حال ہے اور اس کے پیش نظر حکومت کو کئی سخت فیصلے لینے پڑے ہیں ۔ ہمیں اب بھی مکمل طور محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستی حکومتوں، ضلع انتظامیہ اور ماہرین نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کو کہا ہے‘‘ ۔ وزیر زراعت نریندر تومر نے زراعت اور متعلقہ شعبوں کو فراہم کی جانےوالی مراعات پر سختی سے عمل کرنے کو کہا اور کنٹرول پینل قائم کرنے کی ہدایت دی ۔ كورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہ ریاست مہاراشٹر ہے جہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1078 ہو گئی ہے اور اب تک 64 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں 690 اور دہلی میں 576 متاثر ہیں ۔برازیل کے صدر جائیر بولسو نارو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کی ہندوستان کی کوششوں اور بین الاقوامی تعاون فراہم کرنے کی تعریف کی ۔ مسٹر مودی کو ارسال کئے گئے مکتوب میں مسٹر بولسو نارو نے کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں ہندوستان کی ا مداد اور کوششوں کا موازنہ لکشمن کی زندگی کو بچانے کے لئے ہما لیہ پہاڑوں سے سنجیونی بوٹی لانے والے ہنومان کی کوششوں سے کیا ۔ اقوام متحدہ کے ایشیا پیسیفک اقتصادی اور سماجی کمیشن نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے ملک کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وبا سے لڑنے کے لئے ملک کی پالیسی صحیح سمت میں ہے ۔
جاری ۔ یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کوسبوتاژ کیا : عمر عبداللہ

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کوسبوتاژ کیا : عمر عبداللہ

سری نگر،28مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ کو 10سال حکومت کرنے کے بعد الیکشن قریب آتے ہی افسپا کی منسوخی یاد آئی لیکن دو بار حکومتی معیاد پوری کرنے کے دوران ان لوگوں کو اس کالے قانون کی منسوخی کا خیال نہیں آیا۔

...مزید دیکھیں
مالی سال کے آخری دن مارکیٹ گلزار

مالی سال کے آخری دن مارکیٹ گلزار

ممبئی 28 مارچ (یو این آئی) دنیا کے بڑے مرکزی بینکوں کی جانب سے سود کی شرحوں میں کمی کرنے کی امید میں عالمی منڈی میں مثبت رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ملک کی اقتصادی ترقی کے تخمینے میں اضافہ اور آر بی آئی کے متبادل سرمایہ کاری فنڈ (اے آئی ایف) میں قرض دہندگان کے سرمایہ کاری کے اصولوں میں نرمی کے بعد مالی حالت میں بہتری کے باعث ہمہ گیر خریداری کی وجہ سے رواں مالی سال کے آخری کاروباری دن آج اسٹاک مارکیٹ گلزار رہی۔

...مزید دیکھیں

جی آئی ایف ٹی آئی ایف ایس سی کو 'گلوبل فنانس اینڈ اکاؤنٹنگ ہب' کے طور پر تیار کرنے سے متعلق ماہرین کمیٹی نے آئی ایف ایس سی اے کو رپورٹ پیش کی

28 Mar 2024 | 5:54 PM

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک سٹی انٹرنیشنل فنانشل سروسز سنٹر ( جی آئی ایف ٹی آئی ایف ایس سی ) کو 'گلوبل فنانس اینڈ اکاؤنٹنگ ہب' کے طور پر تیار کرنے سے متعلق ماہر ین پر مشتمل کمیٹی نے 26 مارچ 2024 کو چیئرپرسن، انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹر اتھارٹی، ( آئی ایف ایس سی اے ) کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image