image
Friday, Mar 29 2024 | Time 12:54 Hrs(IST)
National

مزدور بدحالی:سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد سرجے والا کی مداخلت عرضی

مزدور بدحالی:سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد سرجے والا کی مداخلت عرضی

نئی دہلی،27 مئی(یواین آئی)ملک بھر میں جگہ جگہ پھنسے مزدوروں کی بدحالی کا سپریم کورٹ کے ذریعہ خود نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت ،سبھی ریاستوں حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو منگل کو نوٹس جاری کئے جانے کےایک دن بعد کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے معاملے میں مداخلت عرضی دائر کی ہے۔
کانگریس لیڈر کی جانب سے وکیل سنیل فرنانڈیس نے انٹرلوکیوٹری ایپلیکیشن (آئی اے)دائر کرک کہا ہے کہ کورونا وائرس (کوویڈ -19) کے سلسلے میں کانگریس پارٹی کی کورکمیٹی کا رکن ہونے کے ناطے نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی بدحالی پر انہوں نے وسیع سروے کیا ہے۔ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں چل رہا ہے،اس لئے وہ ان معاملوں کو فی الحال پارلیمنٹ میں اٹھا نہیں سکتے۔اسی وجہ سے وہ سارے حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ مزدوروں کے مسئلوں کے سلسلے میں گزشتہ پیر کو 20 سینئر وکیلوں نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ حکومت مزدوروں کی منتقلی کےسلسلے میں عدالت کو متضاد اور غلط معلومات دی ہے۔اس خط کے بعد نقل مکانی کرنے والوں کے مسئلے پر عدالت نے کل از خود نوٹس لیاتھا اور جسٹس اشوک بھوشن ،جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے مرکزی حکومت،ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی حکومتوں کو نوٹس جاری کیاتھا۔
یہ خط سینئر وکیل اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم کے علاوہ آنند گروور ،اندرا جے سنگھ،موہن کاتارکی،سدھارتھ لوتھرا،سنتوش پال،کپِل سبل،چندر اودے سنگھ،وکاس سنگھ اورپرشانت بھوشن سمیت 20 وکیلوں نے لکھاتھا۔ان وکیلوں میں بامبے ہائی کورٹ کے وکیل بھی شامل تھے۔
بینچ نے معاملے کی سماعت کےلئے 28 مئی کی تاریخ مقرر کرت ہوئے کل کہاتھا کہ اپنے گھروں کو واپس پہنچنے کےلئے ملک کی سڑکوں پر پیدل چل رہے مزدوروں کو مدد کی ضرورت ہے۔مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے انتظام ناکافی ہیں،جس کےلئے انہیں جواب دینا ہوگا۔عدالت نے کہا تھا کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ ایسے مزدوروں اور ان کے گھروالوں کو ان کے گھر تک پہنچانے تک مفت سفر،پناہ اور کھانے کی سہولت مہیا کرنے کےلئے فوری اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image