image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 14:03 Hrs(IST)
National

مجبتی حسین کے انتقال سے طنزو مزاح کے باب میں ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا۔ ابرار رحمانی

مجبتی حسین کے انتقال سے طنزو مزاح کے باب میں ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا۔ ابرار رحمانی

نئی دہلی، 27مئی (یو این آئی) اردو کے مشہور طنزو مزاح نگار پدم شری مجتبی حسین کے انتقال پر زبردست رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ادبی رسالہ آج کل کے ایڈیٹر ڈاکٹر ابرار رحمانی، مشہور نقاد اور ادیب حقانی القاسمی اور انجمن ترقی اردو ہند نے کہا کہ ان کے انتقال سے طنزو مزاح کے باب میں یک عہد کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
ڈاکٹر ابرار حمانی اپنے تعزیتی تاثرات میں کہاکہ مجتبی حسین ادبی منظر نامے میں طنزو مزاح کے میدان میں نمایاں ادیب کی حیثیت رکھتے تھے۔ انہوں ان سے متعدد ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ حال ہی وہ دہلی تشریف لائے تھے تو مجھ سے ملنے آج کل کے دفتر تشریف لائے تھے اور جی کھول کر اپنی زندگی کی یادوں کو ہمارے سامنے رکھ دیتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ نارنگ ساقی کے ساتھ ملکر ملاقات کرتے رہے اور عزت بخشتے رہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال جولائی میں ہی رسالہ آج کل نے ا ن پر ایک بھرپور نمبر نکالاتھا اور ایک طرح ہم نے ان کی زندگی میں ان کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ اب ان کا انتقال ہوگیا ہے لیکن ان کی یادیں اچھے انسان کے کھونے کادکھ دیتی رہیں گی۔
مشہور نقاد اور صاحب طرز نثر نگار حقانی القاسمی نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و لم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ہے اور وہ اردو طنزو مزاح کے قطب مینار اور تاج محل کی حییثیت رکھتے تھے۔ ان کی شخصیت کی بڑی خوبی یہ تھی کہ چھوٹوں کے ساتھ شفقت اور ہمدردی کا معاملہ رکھتے تھے اور ہمیشہ اچھی تحریروں پر حوصلہ افزائی کرتے تھے۔
انہوں نے ان سے اپنی ملاقاتوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی وہ دہلی آتے تھے وہ فون کرکے ملاقات کے لئے ضروری بلاتے تھے اور اکثر و بیشتر ٹیلی فون پر خبرو خیریت معلوم کرتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھ پر (حقانی القاسمی)ایک عمدہ خاکہ لکھا تھاجو روزنامہ سیاست حیدرآباد میں شائع ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی خاکوں کی کتاب میں بھی شامل ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزکی بی جے پی حکومت پر ریزرویشن پالیسی کوختم کرنے کا الزام لگایا۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عراق میں داعش کے 11 جنگجووں  کو پھانسی دی گئی

عراق میں داعش کے 11 جنگجووں کو پھانسی دی گئی

بغداد، 25 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image