image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 20:50 Hrs(IST)
National

ٹڈّیوں پر قابو پانے کے لئے ہیلی کاپٹرسے جراثیم کش ادویات کا چڑھکاؤ کیا جائے گا

ٹڈّیوں پر قابو پانے کے لئے ہیلی کاپٹرسے جراثیم کش ادویات کا چڑھکاؤ کیا جائے گا

نئی دہلی 29 مئی (یو این آئی) اترپردیش، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں ٹڈّیوں پر قابو پانے کے لئے حکومت نے ہیلی کاپٹروں سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کرناے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت اس مسئلہ کو پوری سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ اونچے درختوں اور ناقابل رسائی علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے لئے ڈرون کا استعمال کرنے کے ساتھ ہی ہیلی کاپٹروں کی مدد لینے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔ ریاستوں کے ساتھ مل کر سبھی ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور انہیں مشورے بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔
وزیر زراعت کی صدارت میں جمعرات کو اعلی سطحی میٹنگ میں ٹڈّیوں پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ٹڈیوں کے جھنڈ پر قابو پانے کے لئے 11 کنٹرول روم قائم کرکے خاص ٹیمیں تعینات کرکے ان کے ساتھ اضافی ملازم بھی لگائے گئے ہیں۔ سبھی جگہوں پر کسانوں کی مدد سے کنٹرول ٹیمیں تیاری کے ساتھ کارروائی میں مصروف ہیں۔
اب تک مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات، اترپردیش اور پنجاب میں 50468 ہیکٹر رقبے میں ہاپر اور گلابی جھنڈوں کو کنٹرول کیا گیا ہے۔ فی الحال راجستھان کے دوسہ، شری گنگا نگر، جودھپور، بیکانیر، مدھیہ پردیش کے مرینا اور اترپردیش کے جھانسی میں گلابی ٹڈیوں کے جھنڈ سرگرم ہیں۔ اس وقت 47 اسپرے کے آلات کا استعمال ٹڈّیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے اور برطانیہ سے 60 اضافی آلات کی سپلائی کے احکامات دیے گئے ہیں۔
مرکزی حکومت نے راجستھان حکومت کی درخواست پر 800 ٹریکٹر اسپرے آلات کی خریداری کے لئے 2.86 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔
اتر پردیش اور بہار حکومت بھی ٹڈّیوں کے حملے کے سلسلے میں خصوصی احتیاط برت رہی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

کوٹا، 20 اپریل (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر ریزرویشن کے سلسلے میں جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا اور کہا ہے کہ اگر وہ ریزرویشن کو ہٹانا چاہتی ہے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اسے کسی بھی صورت میں ہٹانے نہیں دے گی۔

...مزید دیکھیں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ مودی حکومت وزیر اعلیٰ کو انسولین نہ دے کر انہیں مارنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image