NationalPosted at: May 29 2020 12:11PM دنیا کی سب سے بڑی کورونا ٹیسٹنگ لیب ہندوستان میں تیار ہوگی
نئی دہلی، 29 مئی (یو این آئی) انڈین ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ٹی) کے سابق طالب علموں نے کورونا وبا (كووڈ -19) کے متاثرین کی جاچ کے لئے دنیا کی سب سے بڑی ٹیسٹنگ لیب تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی آئی ٹی ایلومنائی کونسل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ممبئی میں کورونا کے ٹیسٹ کے لئے ایک میگا لیب بنائے گی جس کے ذریعہ ہر ماہ ایک کروڑ لوگوں کا ٹیسٹ کیا جاسکے گا۔ کونسل کے صدر روی شرما نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ دنیا میں کورونا کا ٹیکہ تیار کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن کونسل نے وائرس کے ماہرین سے رابطہ کرکے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ممبئی میں ایک بہت بڑی لیب بنائی جائے۔ اس کے لئے گلوبل پارٹنرس تلاش اور انہیں مدعو کیا جا رہا ہے۔ آئی آئی ٹی کے تقریباً ایک ہزار سابق طالب علم دنیا بھر میں اپنی سطح پر کوششیں کرکے اس خاص پروجیکٹ کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔ اس لیب میں روبوٹ ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جائے گا اور دیگر متعدی امراض کی جانچ بھی ہوگی۔ اس میں مستقبل میں ہر ماہ دس کروڑ لوگوں کے ٹیسٹ کی سہولت ہوگی۔
یو این آئی۔ این یو۔