image
Monday, Jul 6 2020 | Time 18:33 Hrs(IST)
  • ہردوئی:اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش،تین گرفتار
  • پٹنہ میں تاجر سے گیارہ لاکھ کی لوٹ
  • پٹنہ میں تاجر سے گیارہ لاکھ کی لوٹ
  • لکھی سرائے میں آگ میں سے جل کر جوڑے کی موت
  • یمن میں پانچ حوثی باغی ہلاک
  • پنجاب آنے والوں کے لئے ای رجسٹریشن آج سے لازمی
  • کورونا:پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع
  • اپوزیشن جماعتوں پر حملہ تشویش ناک:دھنکر
  • برآمدات پٹری پر لوٹ رہی ہیں: پیوش
  • پاکستان کا دوارب قرض راحت حاصل کرنے کی کوشش
  • اڈیشہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 9526 ہوئی
  • لکھنؤ کےسابق ڈپٹی میئر ابھیے سیٹھ کا انتقال
  • مذہبی بے حرمتی : پانچ ڈیرہ حامیوں کو 14 دن کی عدالتی حرست میں بھیجا گیا
  • ……
  • کول بلاک نیلامی: جھارکھنڈ کی عرضی پر سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی
National

مہاجر مزدوروں کو روزی روٹی فراہم کرنا اصل امتحان: مایاوتی

مہاجر مزدوروں کو روزی روٹی فراہم کرنا اصل امتحان: مایاوتی

نئی دہلی 29 مئی (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے جمعہ کے روز کہا کہ مہاجر مزدوروں کو روزی روٹی فراہم کرنا مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا اصل امتحان ہے۔
محترمہ مایاوتی نے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا کہ مہاجر مزدوروں کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 20 لاکھ کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کی آزمائش مہاجر مزدوروں کو انصاف دلانا ہے۔ انہوں کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی اولین ترجیح مہاجر مزدوروں کو روزی روٹی فراہمی ہونی چاہئے۔
بی ایس پی لیڈر نے کہا ’’ملک میں گزشتہ 66 دن سے لاك ڈاؤن کی وجہ سے ہرطرح کی نظر انداز اور نفرت سے متاثرکسی نہ کسی طرح گھر واپس لوٹنے والے لاکھوں مہاجر مزدوروں کے لئے آخر کارعدالت کو کہنا پڑا کہ ریل اور بسوں سے انہیں مفت گھر بھیجنے کی پوری ذمہ داری حکومتوں کی ہے۔ بی ایس پی کے اس مطالبے کو حکومت نظر انداز کرتی رہی ہے۔ ’’انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اتر پردیش اور بہار میں واپس جا رہے ان بے سہارا لاکھوں مہاجر کارکنوں کی روزی روٹی کا بنیادی مسئلہ حل کرنا مرکز اور ریاستی حکومتوں کا اب پہلا فرض بنتا ہے۔ انہیں ان کے گھر کے آس پاس مستقل روزگار فراہم کرنا ہی حکومت کی نیت، پالیسی اور خلوص کا اصل امتحان ہے۔
محترمہ مایاوتی نے کہا ’’اصل میں مرکز نے دیر سے ہی صحیح 20 لاکھ کروڑ روپے کے جس اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا ہے اس کا بھی عوامی مفاد میں مناسب استعمال کا امتحان اب یہاں ہونا ہے۔ عوام اپنی حالت زار اور بدحالی کے لئے حکومتوں کی نظرانداز اور نفرت کو شاید ہی آگے بھلا پائیں۔ انہیں جینے کے لئے انصاف چاہئے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
ملک میں کورونا انفیکشن کے 6.97 لاکھ کیسز ، دنیا میں تیسرے نمبر پر

ملک میں کورونا انفیکشن کے 6.97 لاکھ کیسز ، دنیا میں تیسرے نمبر پر

نئی دہلی 06 جولائی (یواین آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے ملک میں 24 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

...مزید دیکھیں
وادی گلوان میں فوجیوں کا پیچھے ہٹنا شروع

وادی گلوان میں فوجیوں کا پیچھے ہٹنا شروع

نئی دہلی06جولائی(یواین آئی)مشرقی لداخ میں گذشتہ دوماہ سے چلے آرہے فوجی تعطل کو دور کرنے کے لئے کمانڈروں کی پچھلے ہفتہ ہوئی بات چیت کے بعد ہندوچین نے اتفاق کے مطابق اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹانا شروع کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بھیما کوریگاؤں:  سپریم کورٹ نے گوتم نولکھا کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کا حکم ردکیا

بھیما کوریگاؤں: سپریم کورٹ نے گوتم نولکھا کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کا حکم ردکیا

نئی دہلی، 6 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز مہاراشٹر کے بھیما کوریگاؤں معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم کو رد کردیا، جس میں اس نے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کو ملزم گوتم نولکھا کو دہلی سے ممبئی منتقل کرنے سے متعلق پیشی وارنٹ ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

...مزید دیکھیں
پلازمہ عطیہ کرنے والے نیم فوجی دستے کے جوان ’فرشتے‘ : ڈاکٹرہرش وردھن

پلازمہ عطیہ کرنے والے نیم فوجی دستے کے جوان ’فرشتے‘ : ڈاکٹرہرش وردھن

نئی دہلی،6 جولائی ( یواین آئی ) مرکزی وزیربرائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے دوران پلازمہ عطیہ کرنے والے نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ کرونا وبا کو شکست دے کر دوسروں کی زندگی بچا رہے سرحد کے محافظوں کو سلام۔

...مزید دیکھیں
دھونی نے گنگولی کی وراثت کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا: وقار

دھونی نے گنگولی کی وراثت کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا: وقار

نئی دہلی ، 06 جولائی (یو این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ایک عظیم کپتان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سورو گنگولی کی وراثت کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا ہے۔

...مزید دیکھیں
پٹرول ڈیزل کی قیمتیں ساتویں روز مستحکم رہیں

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں ساتویں روز مستحکم رہیں

نئی دہلی 06 جولائی (یواین آئی) پیر کے روز مسلسل ساتویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

...مزید دیکھیں
ایچ بی ایس، مودی حکومت کی ناکامیوں کا مطالعہ کرے گا: راہل

ایچ بی ایس، مودی حکومت کی ناکامیوں کا مطالعہ کرے گا: راہل

نئی دہلی، 06 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی حکومت کی ناکامیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے معروف ہارورڈ بزنس اسکول (ایچ بی ایس) میں آئندہ اسٹدی نوٹ بندی، کووڈ۔

...مزید دیکھیں

کورونا:پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

06 Jul 2020 | 6:16 PM

نئی دہلی 06جولائی(یواین آئی)سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی)نے عالمی وبا کووڈ-19 سے پیدا صورت حال کے پیش نظر پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرانے کی میعاد بڑھا کر آئندہ سال 31 مارچ تک کردی ہے۔

دھونی نے گنگولی کی وراثت کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا: وقار

دھونی نے گنگولی کی وراثت کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا: وقار

06 Jul 2020 | 6:13 PM

نئی دہلی ، 06 جولائی (یو این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ایک عظیم کپتان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سورو گنگولی کی وراثت کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا ہے۔

31 جولائی کو ریلیز ہوگی ودیا کی شکنتلا دیوی

31 جولائی کو ریلیز ہوگی ودیا کی شکنتلا دیوی

06 Jul 2020 | 6:05 PM

ممبئی 6 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی آنے والی فلم ’شکنتلا دیوی‘ 31 جولائی کو ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوگی قبل ازیں ودیا بالن کی فلم شکنتلا دیوی پہلے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے سنیما گھر بند ہونے کی وجہ سے یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جارہی ہے۔ ودیا نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فلم 31 جولائی کو ایمیزون پرائم پر پیش کی جائے گی۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image