image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:12 Hrs(IST)
National

بیمار، بزرگوں، بچوں، حاملہ خواتین سے غیر ضروری سفر سے بچنے کی اپیل

بیمار، بزرگوں، بچوں، حاملہ خواتین سے غیر ضروری سفر سے بچنے کی اپیل

نئی دہلی، 29 مئی (یو این آئی) انڈین ریلوے نے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کینسر، امراض قلب جیسی بیماریوں میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین، دس برس سے کم عمر کے بچوں اور بزرگوں کو اشد ضروری نہ ہونے پر شرمک اسپیشل اور دیگر خصوصی ٹرینوں میں سفر سے بچنے کی اپیل کی ہے۔
ریلوے کی وزارت نے آج یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہندوستانی ریلوے، ملک بھر میں روزانہ کئی شرمک اسپیشل ٹرینیں چلا رہا ہے، تاکہ مہاجر مزدوروں کی اپنے گھروں کو واپسی یقینی بنائی جا سکے۔ ایسا دیکھا جا رہا ہے کہ کچھ ایسے لوگ بھی شرمک اسپیشل ٹرینوں میں سفر کر رہے ہیں جو پہلے سے ہی ایسی بیماریوں میں مبتلا ہیں جس میں كووڑ -19 وبا کے دوران ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ سفر کے دوران پہلےسے بیماریوں میں مبتلا افراد کی اموات کے کچھ افسوسناک معاملے سامنے آئے ہیں۔
ریلوے کی وزارت نے کہا کہ ایسے کچھ لوگوں کی حفاظت کی خاطر ریلوے کی وزارت اپیل کرتی ہے کہ پہلے سے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل کی بیماری، کینسر اور کم مدافعتی بیماریوں سے دوچار افراد، حاملہ خواتین، 10 سال سے کم عمر کے بچے اور 65 سال سے زیادہ کے بزرگ آپ کی صحت اور حفاظت کے لئے، جب تک انتہائی ضروری نہ ہو، ریل کا سفر کرنے سے بچیں۔
ریلوے کی وزارت نے کہا کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ملک کے کئی شہری اس وقت ریل کا سفر کرنا چاہتے ہیں اور ان ہموار طریقے سے ریل خدمات ملتی رہے، اس کے لئے ہندوستانی ریلوے کا خاندان چوبیس گھنٹے، ساتوں دن کام کر رہا ہے۔ لیکن مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے سبھی ہم وطنوں کا تعاون درکار ہے۔
ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ مسافر کسی بھی مشکل یا ہنگامی حالت مں پڑنے پر براہ مہربانی اپنے ریل خاندان سے رابطہ قائم کرنے میں ہچکچائیں نہیں۔ ہندوستانی ریلوے آپ کی خدمت میں ہمیشہ کی طرح تیار ہے۔ لوگ ریلوے کے ہیلپ لائن نمبر - 139 اور 138 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

میسور، 25 اپریل (یو این آئی) ایک اچانک سیاسی پیشرفت میں کرناٹک پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ششروتا گوڑا، جنہوں نے کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ کے ایم پی راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کے دوران کنیا کماری سے کشمیر گئے تھے، بدھ کو پارٹی چھوڑ دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

بی جے پی حکومت ریزرویشن پالیسی کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیراعلی تلنگانہ کا الزام

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مرکزکی بی جے پی حکومت پر ریزرویشن پالیسی کوختم کرنے کا الزام لگایا۔

...مزید دیکھیں

ہندوستان اور برطانیہ میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے شراکت داری

25 Apr 2024 | 2:57 PM

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کنگز کالج لندن، گائیز اور سینٹ تھامس این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ، ہندوجا فاؤنڈیشن یو کے اور پی ڈی ہندوجا ہسپتال اور میڈیکل ریسرچ سینٹر نے صحت کو بہتر بنانے کے لیے جدید تربیت، تعلیم اور تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک نئی شراکت داری کی ہے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image