NationalPosted at: May 29 2020 1:14PM راجیہ سبھا رکن کے انتقال پر کووند کا اظہار تعزیت
نئی دہلی،28 مئی(یواین آئی)صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے راجیہ سبھا کے رکن اور سابق مرکزی وزیر ایم پی ویریندر کمار کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر کووند نے مائیکرو بلاگنگ نیٹ ورک ٹویٹر پر جمعہ کو لکھا ،’’راجیہ سبھا رکن اور سابق مرکزی وزیر ایم پی ویریندر کمار کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھا ہوا ہے۔وہ پرعزم سماجی لیڈر تھے،جنہوں نے مشہور ملیالم روزنامہ ’ماتربھومی‘کی قیادت کرتے ہوئے صحافت اور ادبی دنیا کو بھی خوشحال بنایا۔‘‘
صدر نے آنجہانی رکن پارلیمنٹ کے گھروالوں اور خیرخواہوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
یواین آئی۔اےایم۔