image
Monday, Jul 6 2020 | Time 16:55 Hrs(IST)
  • ایم ایل اے کے منیم سے لاکھوں روپئے کی لوٹ
  • پلازمہ عطیہ کرنے والے نیم فوجی دستے کے جوان ’فرشتے‘ : ڈاکٹرہرش وردھن
  • اناج کی کالا بازاری:100کوئنٹل چاول برآمد
  • پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ ٹیکس کم کرے دہلی حکومت: ڈی پی ڈی اے
  • صحافی کورونا سے متاثر، مانڈیا پریس کلب سیل
  • وادی گلوان میں فوجیوں کا پیچھے ہٹنا شروع
  • سڑک حادثے میں ایک باراتی کی موت ، دو زخمی
  • ۔۔۔۔
  • کرونا سے متاثرہ صحافی نے ایمس کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
  • مردآباد میں کورونا وائرس کے 23نئے معاملے
  • حکومت، چین پر حقائق چھپا رہی ہے: کانگریس
  • شمسی توانائی سے چلے گی ٹرین، ریلوے نے بینا میں پلانٹ لگایا
  • دربھنگہ میں کثیر مقدار میں شراب برآمد
  • ہماچل سب سے زیادہ ایل پی جی سہولت دینے والی پہلی ریاست : وزیراعلیٰ
  • پولیس ٹیم پر حملہ کرنے والے گرفتار
National

لاک ڈاؤن کی پابندی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار کا،بھارت کو آتم نربھر بنانے اور سودیشی اپنانے پر زور

لاک ڈاؤن کی پابندی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار کا،بھارت کو آتم نربھر بنانے اور سودیشی اپنانے پر زور

نئی دہلی، 30 مئی(یو این آئی) تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے آر ایس ایس کے سینئر کارکن اور مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے سرپرست اندریش کمار نے ’آتم نر بھربھارت‘ بنانے کے لئے خصوصی جدوجہد کرنے کی اپیل کی ہے۔یہ بات انہوں نے آن لائن ’عید ملن تقریب‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس تقریب میں کشمیر سے کنیاکماری تک پورے ملک سے 300 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ عید کے موقعے پرانھوں نے بھارت اور بیرون ملک کے لاکھوں مسلمانوں تک اپناپیغام پہنچایا۔واضح رہے کہ یہ بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا۔ کسی بھی مسلم تنظیم نے عید کے موقعے پرایسا ’عید ملن‘ پروگرام منعقد کرنے کے بارے میں نہیں سوچا جو کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کا ایک ریگولر تہوارہے۔ اس سال کووڈ-19 پھیلنے کی وجہ سے رمضان کی سرگرمیاں بھی پہلے کی طرح نہیں انجام دی گئیں اور لوگوں نے اپنے گھروں میں رہ کر ہی روزہ،افطاری اور تراویح وغیرہ کا اہتمام کیا۔
تمام مسلمانوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے اندریش کمار نے کہا کہ یہ ایک نازک وقت ہے اور ہم ایک بہت ہی مختلف ماحول میں عید کا تہوار منا رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے حملے نے ہم سب کو معاشرتی اختلاط سے روکتے ہوئے اپنے گھروں کی چار دیواری کے اندر تمام مذہبی تہوار منانے پر مجبور کردیا ہے۔وزیر اعظم نے 25 مارچ کو لاک ڈاؤن کا اعلان کیا اور عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے اسے جاری رکھاگیا۔ اس سے ہندوؤں، جینوں، بودھوں، سکھوں اور عیسائیوں کو بھی اپنے گھروں کے اندر اپنے تمام تہوار مثلا نوراتری، بیساکھی، مہاویر جینتی، بدھ پورنیما، گڈ فرائیڈے، اور ایسٹر منانے پر مجبور ہونا پڑا اور اب مسلمانوں نے بھی رمضان کا مقدس مہینہ اور پھر عید اسی طرح اپنے گھروں میں رہ کر منائی۔
اندریش کمار نے کہا کہ رمضان کے دوران، ہر گھر ایک ' عبادت گاہ ' بن گیا جس نے پورے ماحول کو تقدس اورروحانی جذبات سے بھر دیا۔ ہمارے وزیر اعظم کے کہنے پر ایسا کرکے مسلمانوں نے یہ ثابت کردیا کہ وہ معاشرے اور ملک کی سلامتی کو ترجیح دیتے ہیں۔اندریش کمار نے کووڈ-19 جیسے وبائی مرض کے اس آزمایش بھرے دورمیں مسلمانوں کو ”قوم سب سے پہلے ہے اور یہی جنت کا ایک یقینی راستہ ہے“ جیسے اصول پر قائم رہنے اور اپنی زندگی میں اس کا اطلاق کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ان عناصر کو نظرانداز کرنے پر انہیں خصوصی طور پر سراہا جنہوں نے مذہب کو استعمال کرتے ہوئے بنیاد پرستی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’دین سے دوستی کے معجزے‘ کااس دور میں ہم سب نے تجربہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافت باقی دنیا سے مختلف ہے۔ ہم ہمیشہ بنیاد پرستی کی جگہ محبت اور بھائی چارے کو عام کرتے ہیں۔ روس، امریکہ، یورپی ممالک سمیت دنیا کی تمام بڑی اقوام کورونا وائرس جیسے وبائی مرض سے نمٹنے میں ناکام رہی۔ ہندوستان نے ان ممالک کے مقابلہ میں موت کی کم ترین شرح کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔اس بحران کے دور میں ہندوستان دنیا کی دیگر اقوام کی مدد کے لئے آگے بڑھا اور کاروباری حربوں میں شامل ہوئے بغیر دوائیوں، پی پی ای کٹس اور دیگر سامانوں سے ضرورت مندملکوں کی ہر ممکن مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مدد صرف انسانی بنیادوں پر کی گئی ہے۔ نریندر مودی واحد ایسے عالمی رہنما ہیں جو دنیا کے تمام رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور انھیں مدد کا یقین دلا رہے ہیں۔
مسلم راشٹریہ منچ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ چند سالوں میں اپنے قیام کی دو دہائیاں مکمل کرلے گا۔ ان برسوں میں ایم آر ایم کو بہت ساری تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ایم آر ایم کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے وزیر اعظم کیئرز فنڈ میں عطیہ کے لئے فنڈز بھی جمع کررہاہے اوراس فنڈ میں خطیر رقم جمع کرنے والی یہ پہلی مسلم تنظیم ہوگی۔انہوں نے ایم آر ایم کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ’آتم نربھر بھارت‘ کے پیغام کو عام کریں اورنئے ہندوستان کی تعمیر کے لیے ’سودیشی‘ سامان کے استعمال کورواج دیں۔انھوں نے اس موقعے پر تمام کارکنان سے یہ حلف اٹھانے کی اپیل کی کہ ’ہم ہندوستانی اپنائیں گے،بھارت کو بنائیں گے،انتہا پسندی کو مٹائیں گے،نفرت کو بھگائیں گے،نہ بھڑکیں گے نہ بھڑکنے دیں گے،ایک ہند اور جے ہند کا نعرہ زوروشور سے لگائیں گے“۔انھوں نے بتایاکہ یہ مہم 15 اگست تک جاری رہے گی۔انھوں نے تمام مسلمانوں سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ جمعہ کے دن خصوصیت کے ساتھ تمام انسانیت کی سلامتی اور کورونا وائرس جیسے مہلک مرض سے چھٹکارا پانے کے لیے دعائیں کریں۔اس موقعے پر ایم آرایم کے نیشنل کنوینر محمد افضال نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیااور تمام شرکائے پروگرام کا شکریہ اداکیا۔ پروگرام کی نظامت مسلم راشٹریہ منچ کے کنوینر ڈاکٹر شاہد اختر نے کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
ملک میں کورونا انفیکشن کے 6.97 لاکھ کیسز ، دنیا میں تیسرے نمبر پر

ملک میں کورونا انفیکشن کے 6.97 لاکھ کیسز ، دنیا میں تیسرے نمبر پر

نئی دہلی 06 جولائی (یواین آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی شدت کی وجہ سے ملک میں 24 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اب انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ہندوستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بھیما کوریگاؤں:  سپریم کورٹ نے گوتم نولکھا کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کا حکم ردکیا

بھیما کوریگاؤں: سپریم کورٹ نے گوتم نولکھا کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کا حکم ردکیا

نئی دہلی، 6 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز مہاراشٹر کے بھیما کوریگاؤں معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم کو رد کردیا، جس میں اس نے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کو ملزم گوتم نولکھا کو دہلی سے ممبئی منتقل کرنے سے متعلق پیشی وارنٹ ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

...مزید دیکھیں
ایچ بی ایس، مودی حکومت کی ناکامیوں کا مطالعہ کرے گا: راہل

ایچ بی ایس، مودی حکومت کی ناکامیوں کا مطالعہ کرے گا: راہل

نئی دہلی، 06 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی حکومت کی ناکامیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے معروف ہارورڈ بزنس اسکول (ایچ بی ایس) میں آئندہ اسٹدی نوٹ بندی، کووڈ۔

...مزید دیکھیں
فضائی مسافروں کی تعداد 78ہزار سے زائد

فضائی مسافروں کی تعداد 78ہزار سے زائد

نئی دہلی،6 جولائی (یواین آئی)گھریلو فضائی مسافروں کی تعداد لاک ڈاؤن کے بعد پہلی مرتبہ گزشتہ روز 78 ہزار سے زائد ہوئی شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج بتایا کہ پانچ جولائی کو مختلف ہوائی اڈوں سے 817 پروازیں روانہ ہوئی ہیں جن میں 78614مسافروں نے سفر کیا۔

...مزید دیکھیں
کورونا کے  بڑھتے  معاملوں کی  وجہ سے لوگ نہ گھبرائیں: کیجری وال

کورونا کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے لوگ نہ گھبرائیں: کیجری وال

نئی دہلی، 6 جولائی (یواین آئی) دہلی میں کورونا وائرس کے معاملے تقریبا ایک لاکھ پہنچنے اور اس کے انفیکشن سے تین ہزار سے زیادہ لوگوں کی اموات کے باوجود وزیراعلی اروند کیجری وال نے پیر کو پھر اس بات اعادہ کیا کہ اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں صحافیوں کا نئی میڈیا پالیسی کے خلاف احتجاج، کہا: 'ہماری آواز نہیں گلا ہی گھونٹ دیں'

سری نگر میں صحافیوں کا نئی میڈیا پالیسی کے خلاف احتجاج، کہا: 'ہماری آواز نہیں گلا ہی گھونٹ دیں'

سری نگر، 6 جولائی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں پیر کے روز صحافیوں کے ایک گروپ نے حکومت کی نئی میڈیا پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
محب وطن ڈاکٹر کفیل خان کو فورا رہا کیا جائے: کنور داش علی

محب وطن ڈاکٹر کفیل خان کو فورا رہا کیا جائے: کنور داش علی

نئی دہلی، 6 جولائی (یو این آئي) بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے پیر کے روز شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مبینہ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں جیل میں قید ڈاکٹر کفیل خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

...مزید دیکھیں

پلازمہ عطیہ کرنے والے نیم فوجی دستے کے جوان ’فرشتے‘ : ڈاکٹرہرش وردھن

06 Jul 2020 | 4:45 PM

نئی دہلی،6 جولائی ( یواین آئی ) مرکزی وزیربرائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کے دوران پلازمہ عطیہ کرنے والے نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ کرونا وبا کو شکست دے کر دوسروں کی زندگی بچا رہے سرحد کے محافظوں کو سلام۔

بین اسٹوکس میں وارٹ جیسا دم خم: ناصر حسین

05 Jul 2020 | 7:47 PM

نئی دہلی، 05 جولائی (یواین آئی) انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بین اسٹوکس کی قیادت کی صلاحیت کا ہندوستانی کپتان وارٹ کوہلی کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوکس میں وارٹ جیسا دم خم ہے۔

ایم ایل اے کے منیم سے لاکھوں روپئے کی لوٹ

06 Jul 2020 | 4:52 PM

فرخ آباد:06جولائی(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے محمدآباد کوتوالی علاقے میں آج دن دہاڑے بدمعاشوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے رکن اسمبلی کے منیم سے 3لاکھ 20ہزار 980روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image