image
Friday, Apr 19 2024 | Time 16:17 Hrs(IST)
National

چین اور دیگر ممالک کو اسٹیل برآمد کے امکانات بڑھے:چودھری

چین اور دیگر ممالک کو اسٹیل برآمد کے امکانات بڑھے:چودھری

نئی دہلی2جون(یو این آئی)پبلک سیکٹر کی کمپنی اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (سیل)کے چیئرمین انل کمار چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وبا نے ہمارے لئے مواقع کے نئے دروازے کھول دیے ہیں،چین اور دیگر ممالک کو اسپات برآمد کرنے کے نہ صرف امکانات بڑھے ہیں بلکہ آرڈر بھی ملنے لگے ہیں۔
مسٹر چودھری نے کورونا وبا کے چیلنج اور مواقع سے متعلق یو این آئی سے بات چیت میں کہا کہ اس انفکشن سے چین،جنوب مشرقی ایشیائی اور افریقی ممالک کو اسٹیل برآمد کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا ،’’کسے معلوم تھا کہ کووڈ-19 وبا سے جوجھ رہے چین میں اچانک اسٹیل کے مطالبے میں اس قدر تیزی آجائے گی کہ ہم اسے برآمد کریں گے۔جنوب مشرق ایشیائی اورافریقی ممالک سے بھی کافی مطالبہ آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا کے اہم اسٹیل پیدا کرنے والے ممالک میں پیداوار بند ہے یا پھر وہ اپنی صلاحیت سے بہت کم پیداوار کررہے ہیں تو یقیناً یہ ہمارے لئے موقع ہے کیونکہ ہم نے پورے منصوبے اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ اسپات کی پیداوار کو جاری رکھا۔ان ممالک سے ہم نے مئی تک پانچ لاکھ ٹن سے زائد کی برآمدات کا آرڈر بک کیا ہے اور مئی کے آخر تک تقریباً دولاکھ ٹن آرڈر کی سپلائی بھی پوری کی جاچکی ہے۔نیپال ہمارا تجارتی شراکت دار ہے،وہاں سے بھی آڈر شروع ہوگیا ہے۔کورونا سے پیدا مواقع سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہم پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے لاک ڈاؤن کے اعلان سے قبل ہی صورت حال کا اندازہ کرلیا تھا اور اس سے نمٹنے کے لئے ایک وسیع حکمت عملی پر کام کرنا شروع کردیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاون کے باوجود گذشتہ اپریل میں ہمارا پروڈکشن50 فیصدی سے نیچے نہیں آیا اور مئی میں ہم اسے 45فیصدی سے زیادہ بنائے رکھنے میں کامیاب رہے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں

ہمیں دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کی نقطہ چینی کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے:غلام نبی آزاد

سری نگر، 19 اپریل (یو این آئی) ڈیموکریٹ پروگرسیو آزاد پارٹی( ڈی اے پی اے) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ ہمیں دوسری پارٹیوں کے امید واروں کی نقطہ چینی کرنے کے بجائے لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا: 'میں خود تمام پارٹیوں کی امید واروں کی عزت کرتا ہوں اور اپنے ساتھیوں کو ہدایت دی ہے کہ کسی دوسرے امید وار کی نقطہ چینی کرنے سے پرہیز کریں موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ اپنے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کے ہمراہ تھے جنہوں نے اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

منی پور میں فائرنگ اور ای وی ایم کی تباہی کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل

امپھال، 19 اپریل (یو این آئی) طویل عرصے سے تشدد سے نبردآزما منی پور میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ کو فائرنگ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی تباہی اور مسلح افراد کے ووٹروں کو دھمکیاں دینے کی خبروں کی وجہ سے متاثر ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے:  آپ

کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے: آپ

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے مودی حکومت پر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ملک کی ترقی، سلامتی، اتحاد اور خودمختاری کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

19 Apr 2024 | 4:09 PM

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image