image
Friday, Mar 29 2024 | Time 03:53 Hrs(IST)
National

راج ناتھ نے سرحدی علاقوں میں ڈھانچہ جاتی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

راج ناتھ نے سرحدی علاقوں میں ڈھانچہ جاتی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

نئی دہلی, 7جولائی (یواین آئی) چین کے ساتھ مشرقی لداخ میں سرحد پر چل رہی کشیدگی کے درمیان وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی علاقوں میں مختلف بنیادی تعمیرراتی منصوبوں کی ترقی کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار اور وزارت دفاع کے متعدد سینئر حکام نے حصہ لیا۔ مسٹر سنگھ نے سرحدی علاقوں میں چیک پوائنٹ تک رابطہ کے ذرائع کی صورت حال اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کی صورت حال کا جائزہ لیا۔اسٹریٹجک اہمیت کی حامل سڑکوں، پلوں اور سرنگوں کے تعمیری کام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ بارڈر روڈ آرگنائزیشن نے گذشتہ سال 30فیصد زیادہ کام کیا ہے۔تنظیم نے کورونا وبا کے دوران بھی بغیر رکے مختلف منصوبوں کے تعمیری کام کو جاری رکھا ہے۔تنظیم نے 60 سال کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اس سال اسٹریٹجک اہمیت اور عام استعمال کی سڑکوں سے مقررہ وقت سے ایک ماہ قبل برف ہٹادی۔اس نے جموں کشمیر۔لداخ،ہماچل پردیش،اترکھنڈ،سکم اور ارروناچل پردیش میں 3965 کلومیٹرطویل 149 سڑکوں سے برف ہٹائی۔اس سے چیک پوسٹ پر فوجیوں اور سازوسامان کی نقل و حمل تیز رفتار سے یقینی بنائی جاسکے۔
تنظیم کوجدید آلات اور مشینوں سےآراستہ کیا گیا ہے اور مینوفیکچرنگ کی جدید تکنیک کا استعمال کیا جارہا ہے۔ملکی ماڈیولر برج کے تجربات بھی کامیابی کے ساتھ کئے جارہے ہپیں۔اس سےترقی یافتہ علاقوں میں پل تعمیر کی تکنیک میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔
مسٹر سنگھ نے قومی سلامتی میں بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے تعاون کی ستائش کی۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image