image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 11:57 Hrs(IST)
National

کورونا معاملے ساڑھے 22لاکھ کے قریب، 15.17سے زیادہ صحت یاب

کورونا معاملے ساڑھے 22لاکھ کے قریب، 15.17سے زیادہ صحت یاب

نئی دہلی، 9اگست (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی دن بدن خراب ہوتی حالت کے درمیان اتوار کی دیر رات تک 47ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 21.99لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور 598مزید لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 44ہزار سے زیادہ ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 69فیصد کے قریب پہنچ گئی۔
مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج دیر رات تک 47,081نئے معاملے سامنے سے متاثرین کی تعداد 21,99,101ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد 44,051۔ صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں مسلسل اضافہ کے باوجود انفیکشن کے نئے معاملات میں اضافہ سے ملک میں اس دوران فعال معاملات میں 10,499کا اضافہ ہوا جس سے ان کی تعداد 6,39,246ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 35,539لوگوں کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی 15,17,079پر پہنچ گئی۔ اس طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر آج 68.90فیصد ہوگئی جو سنیچر تک 68.66تھی جبکہ اموات کی شرح 2.01فیصد رہی۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 2200

خاص خبریں
بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

حاجی پور، 24 اپریل (یو این آئی) بہار میں ویشالی ضلع کے ودو پور تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

جیوکوان، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلائی جہاز شین ژاؤ-18 عملے کے ساتھ جمعرات کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8:59 بجے لانچ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان : فوجی  کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

پاکستان : فوجی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک فوجی آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
الاسکا میں طیارہ دریا میں گر ا

الاسکا میں طیارہ دریا میں گر ا

سان فرانسسکو، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) امریکہ میں الاسکا ریاست کے فیئر بینکس میں منگل کو ایک ایک ڈگلس ڈی سی- 4 ہوائی جہاز دریا میں گر کر تباہ ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم آج شام  ہوگی ختم

دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم آج شام ہوگی ختم

بھوپال، 24 اپریل (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت چھ پارلیمانی حلقوں میں آج شام چھ بجے انتخابی مہم ختم ہونے کے ساتھ ہی انتخابی شور تھم جائے گا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 39ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

23 Apr 2024 | 11:56 PM

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں منگل کو کھیلے گئے 39ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں ہے:-ٹیم……………….…میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز .............8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز.......7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد ......7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس..........8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز .............8......4.....4.....0.......8........0.415گجرات ٹائٹنز ................8......4.....4......0......8.......-1.055ممبئی انڈینز..................8......3.....5.....0.......6......-0.227دہلی کیپٹلز ...................8......3.....5......0......6......-0.477پنجاب کنگز ..................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور........8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image