NationalPosted at: Aug 12 2020 4:01PM ملک بھر میں کورونا وائرس کے 7.33 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئي) کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لیے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 733449 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی طرف سے بدھ کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 11 اگست کو ملک بھر میں 733449 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس سے ملک میں اب تک ٹیسٹ کیے جانے والے نمونوں کی کل تعداد 2،60،15،297 ہوگئی ہے۔ دریں اثناء، ملک میں کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1421 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 60963 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 23،29،638 ہوگئی ہے۔ تاہم، 11 اگست کو 56،110 مریضوں کے کورونا وائرس سے شفایاب ہونے اور 834 مریضوں کی ہلاکت ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں صرف 4019 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 6،43،948 مریض زیر علاج ہیں۔
یو این آئی۔ م ش۔ 1520