NationalPosted at: Aug 13 2020 7:21PM نوجوان فکر کو فروغ دینے کی پالیسی ناگذیر: ترپاٹھی
نئی دہلی، 13 اگست (یو این آئی) برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ برکس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (برکس سی سی آئی) کے چیئرمین وشواس تریپاٹھی نے نوجوانوں کی عالمی سرگرمیوں پر زور دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ نوجوان فکر کو فروغ دینے کے لیے ایسی پالیسیز وضع کیا جانا ضروری ہیں جن سے ایک مضبوط نیٹ ورک قائم ہو سکے۔
برکس۔سی سی آئی نے بدھ کے روز ’نوجوانوں کے عالمی دن‘ کے موقع پر برکس۔سی سی آئی ینگ لیڈرس پروگرام کے تحت اپنی ویب سائٹ لانچ کی۔
مسٹر تریپاٹھی نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی سرگرمیوں سے منسلک کرنے کے لیے ان کے افکار و خیالات کو فروغ دینے والی ایسی پالیسیز بنائے جانے کی ضرورت ہے جن سے ایک مضبوط نیٹ ورک بنانے میں مدد مل سکے۔
جاری۔۔۔۔یو این آئی،ایم اے۔