image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 11:02 Hrs(IST)
National

آکسیجن سپلائی کرنے والی گاڑیوں پر پابندی نہیں: وزارت داخلہ

آکسیجن سپلائی کرنے والی گاڑیوں پر پابندی نہیں: وزارت داخلہ

نئی ہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) کورونا وبا کے بڑھتے اثر کی وجہ سے کچھ ریاستوں کی جانب سے دوسری ریاستوں میں میڈیکل آکسیجن کی فراہمی میں خلل ڈالنے کی کوششوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ میڈیکل آکسیجن صحت کے لئے ضروری عنصر ہے اور اس کی بلا تعطل فراہمی پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے آج ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکرٹریوں کو خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے قہر کے پیش نظر اس کے علاج کے لئے تمام ریاستوں کو میڈیکل آکسیجن سپلائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں آکسیجن کی مانگ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت کو پتہ چلا ہے کہ کچھ ریاستیں مختلف قواعد و ضوابط کا حوالہ دے کر یہاں تیار کی جارہی میڈیکل آکسیجن کی دوسری ریاستوں میں سپلائی میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ انہیں زور دیکر کہا کہ میڈیکل آکسیجن صحت کے لئے کافی ضروری ہے اور یہ کورونا انفیکشن والے لوگوں کے علاج کے لئے انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام ریاستوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ میڈیکل آکسیجن کی ایک ریاست سے دوسری ریاست میں سپلائی میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ آئے۔ آکسیجن سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے سے نہیں روکا جانا چاہئے۔ ان ریاستوں کو آکسیجن کی سپلائی صرف اپنے سرکاری اسپتالوں تک محدود کرنے سے باز رہنا چاہئے۔ اس طرح کی گاڑیاں بغیر اجازت کے کسی بھی وقت ایک ریاست سے دوسری ریاست جاسکتی ہیں۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے یہاں آکسیجن کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے میں کسی بھی طرح کے مسئلے کے حل کے لئے مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ قائم کیے گئے کنٹرول روموں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے تمام ریاستوں سے اس سلسلے میں کارروائی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوانےکے لئے کہا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

ساؤ پالو، 25 اپریل (ژنہوا) برازیل کی ایک اہم شاہراہ پر بدھ کے روز دو مال بردار ٹرکوں اور ایک کار کے حادثہ کا شکار ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مصر کے صدر نے  رفع میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف خبردار کیا

مصر کے صدر نے رفع میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف خبردار کیا

قاہرہ، 25 اپریل (یو این آئی) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے گزشتہ روز ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے فون پر بات چیت کی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی افواج پورے جنوبی لبنان میں جارحانہ کارروائی کر رہی ہیں :اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی افواج پورے جنوبی لبنان میں جارحانہ کارروائی کر رہی ہیں :اسرائیلی وزیردفاع

تل ابیب، 25 اپریل (یواین آئی) اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی افواج پورے جنوبی لبنان میں جارحانہ کارروائی کر رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image