NationalPosted at: Sep 21 2020 12:40PM کووند نے بھیونڈی عمارت حادثے پرافسوس کا اظہار کیا
نئی دہلی ، 21 ستمبر (یواین آئی ) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مہاراشٹرا کے بھیونڈی میں عمارت حادثے میں ہوئی لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر کووند نے آج ٹویٹ کر کے کہا’’ مہاراشٹرا کے بھیونڈی میں عمارت کے گرنے سے ہوئے جانی نقصان کی خبر تکلیف دہ ہے ۔ اس دکھ کی گھڑی میں اس حادثے میں جاں بحق ہوئے لوگوں کے تیئں میری گہری تعزیت ہے ‘‘۔
انہوں نے مزید لکھا ’’ میں زخمیوں کے جلداز جلد صحت یاب ہونےکی دعا کرتا ہوں۔ مقامی حکام راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں ‘‘ ۔
یواین آئی ۔ ک ج