NationalPosted at: Sep 23 2020 1:18PM مودی اور شاہ نے دنکر کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی،23 ستمبر(یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کو ان کی سالگرہ پر یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نظمیں ادب کے چاہنے والوں کو ہی نہیں بلکہ ملک کے سارے عوام کو مسلسل تحریک دیتی رہیں گی۔
گیان پیٹھ ایوارڈ ،پدم بھوشن اور ساہتیہ اکادمی جیسے معزز ایوارڈ سے نوازے گئے قومی شاعر دن کر جی کی آج 112 ویں سالگرہ ہے۔
مسٹر مودی نے قومی شاعر کو یاد کرتے ہوئے کہا،’’قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر جی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت ۔ان کی نظمیں ادب کے مداحوں کو ہی نہیں بلکہ پورے ملک کو مسلسل تحریک دیتی رہیں گی۔‘‘
مسٹر شاہ نے کہا،’’قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر جی اپنے لقب کے مطابق ادبی دنیا میں اپنی تحریروں کے ذریعہ سے ایک سورج کی طرح چمکے۔انہوں نے تحریک آزادی کے دوران اپنے قلم کی طاقت سے انگریزوں کے خلاف لڑائی لڑی اور آزادی کے بعد اپنے خیالات سے سماج کی خدمت کی۔ قومی جذبات سے بھرپور اپنی نظموں سے دنکر جی نے قومیت کی آواز کو بلند کیا۔ ملک کی جمہوریت پر ہوئے سب سے بڑے حملے ایمرجنسی کی انہوں نے بے خوف ہوکر مخالفت کی اور ان کی نظم ’سنہاسن خالی کرو کہ جنتا آتی ہے‘ اس تحریک کی آواز بنی۔ قومی شاعر دنکر جی کو خراج عقیدت ۔
یواین آئی۔اےایم۔