image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 13:49 Hrs(IST)
National

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد بڑھ کر 1810 ہوئی

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد بڑھ کر 1810 ہوئی

نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) ملک بھر میں کورونا وائرس کووڈ ۔19 کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1810 ہوگئی ہے اور ان تمام لیبز نے مل کر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1156569 نمونوں کی جانچ کی ہے۔
جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی فہرست میں 24 نام شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں 1082 سرکاری اور 728 پرائیویٹ لیبارٹریز شامل ہیں۔
اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز 918 (سرکاری 478، پرائیوٹ- 441) جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز 766 ہیں (گورنمنٹ: 570، پرائیویٹ: 196) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز 125 ہیں (سرکاری: 34، پرائیویٹ: 91) ان 1810 لیبارٹریوں نے 23 ستمبر کو 1156569 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 67436031 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 86508 نئے معاملے سامنے آنے سے اب تک اس کی زد میں آنے والوں کی تعداد بڑھ کر 57 لاکھ سے تجاوز کرکے 5732518 ہوگئی۔ تاہم 23 ستمبر کو 87374 افراد کے شفایاب ہونے اور 1129 مریضوں کی موت سے انفیکشن کے سرگرم معاملوں میں 1995 کمی کی اطلاع ملی ہے اس وقت پورے ملک میں 966382 کورونا انفیکشن کے فعال معاملے ہیں۔
واضح رہے کہ 23 ​​جنوری تک ملک میں پونے میں صرف ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت تھی جو 23 مارچ کو 160 ہو گئی تھی اور اب ملک بھر میں 1810 لیبارٹریز کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ میں مصروف ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ نائجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

امریکہ نائجر سے 1000 فوجیوں کو واپس بلائے گا

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ آنے والے مہینوں میں مغربی افریقی ملک نائجر سے 1000 امریکی فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے والے اداروں پر امریکی پابندی عائد

واشنگٹن، 20 اپریل (یو این آئی) امریکہ نے پاکستان کو بیلسٹک میزائل کے لوازمات فراہم کرنے کے الزام میں چین کے تین اور بیلاروس کے ایک ادارے پر پابندی عائد کی ہے۔

...مزید دیکھیں
مرکزی وزیر کشن ریڈی نے انتخابی مہم چلائی

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے انتخابی مہم چلائی

حیدرآباد 20اپریل (یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی کے صدر و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے آج مشیرآباداسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم چلائی۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

20 Apr 2024 | 1:11 PM

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

آئی پی ایل کے 34ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

19 Apr 2024 | 11:59 PM

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعہ کو کھیلے گئے 34ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................7......6......1.....0.....12......0.677کولکاتہ نائٹ رائیڈرز............ ...............6......4.....2......0......8.......1.399چنئی سپر کنگز ..................................7......4.....3.....0.......8.......0.529سن رائزرز حیدرآباد............ ................6......4.....2......0......8........0.502لکھنؤ سپر جائنٹس.................................7......4.....3.....0.......8.......0.123دہلی کیپٹلز ................................. ........7......3.....4......0......6......-0.074ممبئی انڈینز ................................. .......7......3.....4.....0.......6......-0.133گجرات ٹائٹنز ................................. ......7......3.....4......0......6.......-1.303پنجاب کنگز ................................. ........7......2.....5......0......4.......-0.251رائل چیلنجرز بنگلور..............................7......1.....6......0......2.......-1.185یواین آئی۔

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image