image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 12:49 Hrs(IST)
National

چھ دن تک کم رہنے کے بعد کوروناوائرس کے نئے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

چھ دن تک کم رہنے کے بعد  کوروناوائرس کے نئے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی ، 25 ستمبر( یواین آئی) ملک میں لگاتار چھ دن تک کورونا کو مات دینے والے مریضوں کی تعداد کورونا وائرس کے نئے کیسز سے زائد رہنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی درج کی گئی اور اسی عرصہ کے دوران جہاں 81،177 افراد شفایاب ہوئے وہیں وائرس کے 86،052 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے ایکٹیو کیسز میں 3،734 مریضوں کا اضافہ ہوا۔
جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 86،052 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 58،18،571 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران 81،177 مریض صحت مند ہوچکے ہیں جس شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 47،56،165 ہوگئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 3734 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 9،70،116 ہوگئی۔
اس سے قبل مسلسل چھ دن تک صحت مند افراد کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی تھی۔ فعال کیسز میں ہفتہ کو 3790 ، اتوار کو 3140 ، پیر کو 7525 ، منگل کو 27،438 ، بدھ کو 7،484 اور جمعرات کو 1،995 کمی آئی تھی۔
اسی عرصہ کے دوران ملک میں کورونا کے 1،141 مریض لقمہ اجل بن گئے جس سے جان لیوا وبا سے ہاتھ دھونے والوں کی مجموعی تعداد 92،290 ہوگئی۔
ملک میں سرگرم کیسز کی شرح 16.67 فیصد،اموات کی شرح 1.59 فیصد جبکہ کورونا سے شفایابی کی شرح 81.74 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 1،521 سے بڑھ کر 2،75،404 ہوچکی ہے جبکہ مزید 459 اموات کے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 34،345 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 17،184 افراد شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 9،73،214 ہوگئی۔
ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں 897 کا اضافہ ہوا ہے جس سے ریاست میں اب 95،568 فعال کیسز ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 8،331 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 4،44،658 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصہ میں 1،004 کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 69،353 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 5558 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 5،79،474 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصہ کے دوران 398 مریض کم ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں اس ریاست میں فعال کیسز 61،300 رہ گئے ہیں جبکہ اب تک 5،366 افراد ہلاک اورجان لیوا وبا سے 3،07،611 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست تامل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 46،405 ہوگئی ہے اور 9076 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5،08،210 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست کیرالہ میں فعال کیسز کی تعداد 45،993 ہوگئی ہے اور 613 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ صحت مند افراد کی تعداد 1،07،850 ہوچکی ہے۔
ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 35،092 اور 752 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 1،61،044 ہوگئی ہے۔
اسی مدت کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں مزید 289 مریضوں کے اضافہ کے ساتھ مجموعی تعداد 28،125 ہوگئی۔ خوفناک اور جان لیوا وبا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 5،123 ہوگئی ہے اور اب تک 2،24،375 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 30387 فعال کیسز ہیں اور 1080 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 1،50،160 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 25221 فعال کیسز ہیں اور 4606 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 2،08،042 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 20،679 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 81،475 ہوگئی ہے جبکہ اب تک ریاست میں 3066 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 22،744 ہے اور 90،495 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 2122 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
ریاست گجرات میں 16،327 فعال کیسز ہیں اور 3381 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ابھی تک 1،09،079 کورونا مریض اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست بہار میں 13015 ایکٹیو کیسزہیں جبکہ ابھی تک 878 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ریاست میں ابھی تک 1،60،178 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ابھی تک مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے راجستھان میں 1397 ، ہریانہ میں 1255 ، جموں و کشمیر میں 1084 ، چھتیس گڑھ میں 752 ، جھارکھنڈ میں 652 ،آسام میں608، اتراکھنڈ میں 542 ، پڈوچیری میں 487 ، گوا میں 383 ، تری پورہ میں265 ، چنڈی گڑھ میں 144 ، ہماچل پردیش میں 150 ، منی پور میں 62 ، لداخ میں 54 ، انڈمان نکوبار جزائر میں 52 ، میگھالیہ میں 43 ، سکم میں 31 ، ناگالینڈ میں 16 ، اروناچل پردیش میں 14 اور دادر نگر حویلی اور دامن دیو میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔
یواین آئی،اظ

خاص خبریں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
عراق میں داعش کے 11 جنگجووں  کو پھانسی دی گئی

عراق میں داعش کے 11 جنگجووں کو پھانسی دی گئی

بغداد، 25 اپریل (یواین آئی/ژنہوا) عراقی حکام نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے رکن ہونے کے الزام میں 11 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

ساؤ پالو، 25 اپریل (ژنہوا) برازیل کی ایک اہم شاہراہ پر بدھ کے روز دو مال بردار ٹرکوں اور ایک کار کے حادثہ کا شکار ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image